Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ہی پاکستان کے غریب اور محروم عوام کے حقوق اور ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے عوام کی آخری امیدہے۔الطاف حسین


ایم کیوایم ہی پاکستان کے غریب اور محروم عوام کے حقوق اور ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے عوام کی آخری امیدہے۔الطاف حسین
 Posted on: 4/17/2014
ایم کیوایم ہی پاکستان کے غریب اور محروم عوام کے حقوق اور ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے عوام کی آخری امید ہے۔ الطاف حسین
کارکنان تحریک کے مشن و مقصد کے حصول کیلئے ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں
تمام تر سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی و قبائلی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں سیاسی کارکنوں اور عوام کی ایم کیوایم میں شمولیت خوش آئند ہے
تحریک میں ہر سطح پر تنظیمی ڈسپلن کا سختی سے نفاذ کیا جائے، تمام فیصلے دوستی، اقرباء پروری اور پسند ناپسند کے بجائے صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات میں گفتگو
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قائد تحریک الطاف حسین کو سیاسی صورتحال، تنظیمی کارکردگی اور ملک بھر میں ایم کیوایم کے بڑھتے ہوئے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا
لندن۔۔۔17 اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ہی پاکستان کے غریب اور محروم عوام کے حقوق اور ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے عوام کی آخری امیدہے، ایم کیوایم کے کارکنان تحریک کے مشن ومقصدکے حصول کیلئے ثابت قدمی اورمستقل مزاجی کے ساتھ اپنی جدوجہدجاری رکھیں۔ انہوں نے یہ بات رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے جناب الطاف حسین کو پاکستان کی سیاسی صورتحال ،تنظیمی کارکردگی اورملک کے چاروں صوبوں میں ایم کیوایم کے بڑھتے ہوئے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔جناب الطاف حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ استحصالی قوتوں کی تمام ترسازشوں اورمنفی پروپیگنڈوں کے باوجود سندھ، پنجاب، بلوچستان،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، شمالی وقبائلی علاقہ جات اورآزادکشمیر میں ایم کیو ایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ا ورسیاسی کارکنوں اورغریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی ایم کیوایم میں شمولیت خوش آئندہے ۔انہوں نے کہاکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام تمام جماعتوں کوآزماچکے ہیں اوروہ سمجھ چکے ہیں کہ ایم کیوایم ہی انہیں مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی پرذوردیاکہ تحریک میں ہرسطح پرتنظیمی ڈسپلن کاسختی سے نفاذ کیاجائے اورتمام ترتنظیمی وسیاسی فیصلے دوستی ، اقرباء پروری اورپسندناپسندکے بجائے صرف اورصرف میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں۔ 

4/19/2024 9:50:36 PM