Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاقت آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو کارکنوں کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین


لیاقت آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو کارکنوں کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/15/2014
لیاقت آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو کارکنوں کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
آئی جی، ڈی آئی جی کراچی اور ڈی جی رینجرز ایم کیوایم کے کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیں
دہشت گرد عناصر نے کراچی میں اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے کارکن، ہمدرد اور اردو بولنے والے پروفیشنلز دہشت گردوں کا خصوصی ہدف ہیں۔ الطاف حسین
یہ دہشت گرد اپنی بے رحمانہ کارروائیوں سے گزشتہ چند روز میں درجنوں گھروں کے چراغ گل کرچکے ہیں
اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔15 اپریل 2014ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد میں ایم کیوایم کے سینئر کارکن محمد نسیم اور ایم کیوایم کے ایک ہمدردمحمد شبیر کے سفاکانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اقبال محمود، ڈی آئی جی کراچی شاہد حیات اورڈی جی رینجرزسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں دہشت گردی کانشانہ بنائے جانے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کاسختی سے نوٹس لیں۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردعناصرنے کراچی میں اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں میں بے پناہ اضافہ کردیاہے اورایم کیوایم کے کارکن، ہمدرداوراردوبولنے والے پروفیشنلز ان کاخصوصی ہدف ہیں۔ یہ دہشت گرداپنی بے رحمانہ کارروائیوں سے گزشتہ چند روز میں درجنوں گھروں کے چراغ گل کرچکے ہیں اورآج انہوں نے ایم کیوایم کے مزید کارکنان اور ہمدردوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان دہشت گردوں نے آج لیاقت آباد میں ایک دکان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے ایک سینئر کارکن محمدنسیم اورایک ہمدرد محمد شبیر شہید ہوگئے جبکہ ایم کیوایم کے ایک اور کارکن ارشد نقوی شدید زخمی ہوگئے۔ جناب الطاف حسین نے محمد نسیم شہید اور محمد شبیر شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پرمیرادل خون کے آنسو رو رہا ہے، میں اپنے ایک ایک ساتھی اورہمدردکے سوگوارلواحقین کے غم میں برابرکا شریک ہوں اوران کی مغفرت کے لئے دعاگو ہوں۔ انہوں نے عوام اور کارکنان سے کہاکہ وہ دہشت گردی کے ان بڑھتے ہوئے واقعات پر صبرکریں اوراللہ تعالیٰ کے حضوردعا کریں کہ وہ ہمارے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کونشانہ بنانے والوں پر اپنا قہر نازل کرے۔

4/19/2024 11:41:09 AM