Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علماءکرام امن کے فلسفے پرعمل پیرا ہوکرعوام کودین اسلام کی اصل روح سے روشناس کریں، سیف یارخان ،عبد الحسیب


 Posted on: 4/15/2014
علماءکرام امن کے فلسفے پرعمل پیرا ہوکرعوام کودین اسلام کی اصل روح سے روشناس کریں، سیف یارخان ،عبد الحسیب
جمعیت علماءاسلام (سمیع الحق گروپ )کے وفدکی رابطہ کمیٹی کےارکان سےخورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ملاقات
ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین کی کوششیں قابل ستائش ہیں، وفد کی گفتگو 
کراچی۔۔۔۔15اپریل 2014ء
جمعیت علماء اسلام ( سمیع الحق گروپ) کے وفد نے حافظ احمد علی اور مولانا اقبال ا للہ کی سربراہی میں گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آ باد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی انور رضا اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ملک میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے عملی جدو جہد کی ہے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے لئے ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علما ء برداشت اور امن کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر عوام کو دین اسلام کی اصل روح سے روشناس کریں ۔ جمعیت علماء اسلام ( سمیع الحق گروپ) کے وفد نے ملک میں مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جناب الطاف حسین کی ملک میں مذہبی رواداری ، امن کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کوششیں نہ صرف قابل ستائش ہیں بلکہ قابل تقلید بھی ہیں ۔

4/20/2024 12:08:45 AM