Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کی گلگت بلتستا ن میں گندم ، تیل اور چینی پر سبسڈی واپس لینے کے اقدام کی مذمت


 Posted on: 4/14/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کی گلگت بلتستا ن میں گندم ، تیل اور چینی پر سبسڈی واپس لینے کے اقدام کی مذمت
سبسڈی واپس لینے کے خلاف 15اپریل کو ہونے والے عوامی احتجاج میں ایم کیو ایم بھر پور انداز میں شرکت کریگی ، حیدر عباس رضوی
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اوروفاقی وزیرچوہدری محمد برجیس طاہرگند م، تیل اور چینی پر سبسڈی فوری بحال کریں،حیدر عباس رضوی
کراچی ۔۔۔14اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے گلگت بلتستا ن میں وفاقی حکومت کی جانب سے گندم،تیل اور چینی پر سبسڈی واپس لینے کے اقدام کی مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اس ظالمانہ ا قدام کے باعث گلگت بلتستان کے عوام میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جارہا ہے ۔انھوں نے گلگت بلتستان کی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کے اس غیر منصفانہ اقدام کی مخالفت کرتی ہے اور اس سلسلے میں گلگت کی عوام کے ساتھ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم گلگت بلتستان میں چینی اور گندم کی سبسڈی واپس لینے کے خلاف 15اپریل کو ہونے والے عوامی احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ایم کیو ایم اس احتجاج میں بھر پور انداز میں شرکت کریگی ۔ حیدر عباس رضوی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر برائے کشمیر افےئرز اور گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی واپس لینے کے اقدام کو فی الفور واپس لیں اور گند م، تیل اور چینی پر سبسڈی فوری بحال کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو خصوصی مراعات فراہم کریں ۔

4/26/2024 9:58:42 PM