Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اپر پنجاب ، سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا


ایم کیوایم اپر پنجاب ، سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا
 Posted on: 4/14/2014
ایم کیوایم اپرپنجاب، سینٹرل پنجاب اورجنوبی پنجاب میں رکنیت سازی مہم کاآغازکردیا گیا 
اسلام آباد، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، لودھرا ، کہروڑ پکا ، ڈی جی خان ، تونسہ شریف ، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادومیں رکنیت سازی کے کیمپس لگائے گئے 
عوام کی کثیر تعداد نے رکنیت سازی کیمپوں پررابطہ کیااورفارم پُرکرکےجمع کرائے 
پنجاب بھر میں عوام نے جس طرح رکنیت سازی فارم حاصل کئے ہیں وہ تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، عہدیداران ایم کیوایم پنجاب 
لاہور ۔۔۔15، اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام اپر پنجاب ، سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں رکنیت سازی کے کیمپس لگائے گئے جہاں عوام کی کی کثیر تعداد نے رابطہ کیا اور رکنیت سازی کے فارمپُر کرکے جمع کرائے ۔ رکنیت سازی مہم کے لئے اپر پنجاب میں اسلام آباد ، سینٹرل پنجاب میں گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب میں لودھراں ، تحصیل کہروڑ پکا ، ڈی جی خان ، تحصیل تونسہ شریف ، لیہ ، مظفر گڑھ اور تحصیل کوٹ ادو میں کیمپس لگائے گئے جن پر ایم کیوایم اپر پنجاب ، سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے عہدیداران بیٹھے اور انہوں نے رکنیت سازی کیمپ پر رابطہ کرنے والے عوام کو فارم فراہم کئے ۔ اس موقع پر رکنیت سازی کیمپوں پر رابطہ کرنے والے عوام نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم میں شمولیت کیلئے رکنیت سازی کے فارم ہم نے جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے سے متاثر ہوکر پُر کئے ہیں اور ملک کے فرسودہ نظام سے نجات کیلئے ہم چاہتے ہیں کہ جناب الطاف حسین کا ساتھ دیں اور ایم کیوایم کی حق پرستی کی تحریک کا حصہ بن جائیں ۔ ایم کیوایم پنجاب کے عہدیداران نے رکنیت سازی فارم لیکر پُر کرکے جمع کرانے والے عوام سے دلی تشکر کااظہا رکیا اور کہا کہ پنجاب بھر میں عوام نے جس طرح رکنیت سازی فارم حاصل کئے ہیں وہ پنجاب میں تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ۔ 

4/25/2024 8:43:01 AM