Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظفرگڑھ تحصیل کوٹ ادومیں پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ کے نائب صدرغفورشاہ ، طارق اسماعیل اورغلام رسول کی اپنے تین سوساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں غیرمشروط شمولیت


 Posted on: 4/13/2014
مظفرگڑھ تحصیل کوٹ ادومیں پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ کے نائب صدرغفورشاہ ، طارق اسماعیل اورغلام رسول کی اپنے تین سوساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں غیرمشروط شمولیت
تحریک انصاف اپنے مشن و مقصدسے ہٹ چکی ہے جو جاگیرداروں کے ساتھ ہے جہاں غریب کارکنوں کی کوئی سنوائی نہیں،غفورشاہ
14 سال سے پی ٹی آئی سے منسلک رہے تاہم انہیں ہمیشہ نظراندازکیاگیا، ایم کیوایم واحد جماعت ہے جہاں کارکنان کوعزت ووقاردیا جاتا ہے 
ایم کیوایم میں شمولیت کاہمارایہ فیصلہ کوئی جلد بازی کافیصلہ نہیں بلکہ ہم نے ایم کیوایم کی جدوجہد کو دیکھا ہے اس کی پالیسیوں کابغور مشاہدہ کیااورتب جاکرہم نے ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان کیاہے
تحریک انصاف کے رہنماء غفورشاہ ،طارق اسماعیل اورغلام رسول کی اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ کوٹ ادوپریس کلب میں پریس کانفرنس 
کوٹ ادوو۔۔۔13؍ اپریل 20114ء 
مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادومیں پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ کے نائب صدرغفورشاہ ،پی ٹی آئی کے رہنماء طارق اسماعیل اورغلام رسول نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی،فکروفلسفے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہداورپالیسیوں سے متاثرہوکراپنے تین سوساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں غیرمشروط شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان انہوں نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ اتوارکے روزکوٹ ادوپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پرایم کیوایم جنوبی پنجاب کے رابطہ سیکریٹری آصف جاہ اورصدرمظفر گڑھ ڈسٹرکٹ چوہدری تنویرکے علاوہ دیگرذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غفور شاہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اپنے مشن و مقصدسے ہٹ چکی ہے جو پرانی روایت کے مطابق جاگیرداروں کے ساتھ ہے جہاں غریب کارکنوں کی کوئی سنوائی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ میں اورمیرے تمام ساتھی پی ٹی آئی سے شدیدنالاں تھے۔انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین پراپنے اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جہاں کارکنان کوعزت ووقاردیا جاتا ہے اوریہی وجہ ہے کہ میں اورمیرے ساتھیوں نے ایم کیوایم میں شامل ہونے کافیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم میں شمولیت کاہمارایہ فیصلہ کوئی جلد بازی کافیصلہ نہیں بلکہ ہم نے ایم کیوایم کی جدوجہد کو دیکھا ہے اس کی پالیسیوں کامشاہدہ کیااورتب جاکرہم نے ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ 14 سال سے پی ٹی آئی سے منسلک رہے تاہم انہیں ہمیشہ نظراندازکیاگیا۔اس موقع پرجنوبی پنجاب کے رابطہ سیکریٹری آصف جاہ اورمظفرگڑھ ڈسٹرکٹ کے صدرچوہدری تنویرنے غفور شاہ،طارق اسماعیل اورغلام رسول کوتین سوساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت کاخیرمقدم کیااورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی۔اس موقع پرشمولیت اختیارکرنیوالوں نے رکنیت سازی فارم بھی پّرکرکے جمع کرے۔

4/26/2024 12:37:51 AM