Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلستان جوہر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدرد ڈاکٹر رضا حیدر کی نما زجنازہ اور تدفین حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی شرکت


گلستان جوہر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدرد ڈاکٹر رضا حیدر کی نما زجنازہ اور تدفین حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی شرکت
 Posted on: 4/11/2014
گلستان جوہر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدرد ڈاکٹر رضا حیدر کی نما زجنازہ اور تدفین حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی شرکت 
شہید کے والد ، چچا اور سوگوار لواحقین سے حق پرست ارکان اسمبلی کی ملاقات ، قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت 
ڈاکٹر رضا حیدر شہید سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، حق پرست ارکان اسمبلی کا حکومت سندھ سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔11، اپریل 2014ء 
گلستان جوہر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدرد ڈاکٹر رضا حیدر کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے اظہار احمد خان ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، مزمل قریشی ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی انور رضا ، افتخار عالم ، عدنان احمد ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، گلستان جوہر سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ،کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ڈاکٹر رضا حیدر شہید کے والد ، چچا اور دیگر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے ڈاکٹر رضا حیدر کی شہادت پر سوگوار لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے انکے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی ۔ حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے ہمدرد ڈاکٹر رضا حیدر شہید کے قتل میں ملوث سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔

12/9/2016 11:03:54 PM