Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات اردوبولنے والے پروفیشنلز اوردانشوروں کی نسل کشی ہے ، الطاف حسین


ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات اردوبولنے والے پروفیشنلز اوردانشوروں کی نسل کشی ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 4/9/2014 1
ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات اردوبولنے والے پروفیشنلز اوردانشوروں کی نسل کشی ہے ، الطاف حسین
بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک وقوم کے کھلے دشمن ہیں
نہ صرف اردوبولنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ پروفیشنلز کو چن چن کرقتل کیاجارہا ہے بلکہدن دہاڑے بنکس اورلاکرز بھی لوٹ کر شہریوں کا معاشی قتل عام بھی کیاجارہا ہے
کراچی میں ڈاکٹر حیدررضا سمیت تمام پروفیشنلزکے قتل کے مسلسل واقعات کا نوٹس لیا جائے
ڈاکٹر حیدررضا شہیداورڈاکٹرسید قاسم عباس کے سوگوارلواحقین سے اظہار تعزیت
لندن۔۔۔9، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ڈاکٹرحیدررضا کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات کو اردوبولنے والے پروفیشنلز اور دانشوروں کی نسل کشی قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ درندہ صفت دہشت گردفرقہ واریت کے نام پرایک مرتبہ پھر اردوبولنے والے ڈاکٹروں اوردیگر پروفیشنلزکوچن چن کرٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنارہے ہیں ، گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں نے ڈاکٹرسید قاسم عباس کو فائرنگ کرکے شہید کردیا اورآج گلستان جوہر میں ڈاکٹر حیدررضا کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیاجبکہ اس سے قبل کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈاکٹر جاوید قاضی کو بھی بے رحمی سے قتل کیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں نہ صرف اردوبولنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ پروفیشنلز کو چن چن کرقتل کیاجارہا ہے بلکہ یہاں دن دہاڑے بینکس اورلاکرز بھی لوٹے جارہے ہیں جس کے نتیجہ میں شہریوں کا معاشی قتل عام بھی کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تسلسل کے ساتھ پیش آنے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، اردوبولنے والے پروفیشنلز اور دانشوروں کی نسل کشی کا عمل ہے اور جوعناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں وہ ملک وقوم کے کھلے دشمن ہیں ۔
جناب الطا ف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ڈاکٹر حیدررضا سمیت اردو بولنے والے پروفیشنلز اوردانشوروں کے قتل کے مسلسل واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ،سفاک قاتلوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے اور شہریوں کو بلاامتیاز جان ومال کا تحفظ فراہم کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر حیدررضا شہیداورڈاکٹرسید قاسم عباس کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کر ے ۔(آمین)

12/4/2016 2:11:25 AM