Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کراچی میں 13 کلو وزنی بم برآمد ہونے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
Posted on: 4/9/2014 1
اگرخدانخواستہ کراچی میں بم پھٹ جاتا تو اس سے ہونے والے نقصانات کا تصور ہی انتہائی بھیانک ہے، رابطہ کمیٹی
بم ڈسپوزل اسکواڈز کے پاس بموں کو ناکارہ کرنے کیلئے مطلوبہ وسائل اور جدید آلات تک دستیاب نہیں ہیں
حکومت، قومی خزانہ کو کھربوں روپے دینے والے شہر کے باسیوں کو جان ومال کا تحفظ تک فراہم کرنے پر تیار نہیں ہے
ان حالات میں عوام کس سے انصاف اور تحفظ کی بھیک مانگیں؟
عوام اور کارکنان اپنے اپنے شہروں ، علاقوں اور محلوں کی حفاظت کیلئے رضاکارانہ طورپر خود انتظامات کریں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی۔۔۔9، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ سے 13 کلو وزنی بم برآمد ہونے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو خاک وخون میں ملانے کی سازش کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد کی سبزی منڈی میں ہولناک دھماکے سے ہونے والے المناک جانی نقصانات کے تناظر میں کراچی سے برآمد ہونے والے بم کاواقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام آباد میں 5 کلوگرام وزنی بم دھماکے سے اس قدروسیع پیمانے پر تباہی پھیلی ہے اگرخدانخواستہ کراچی میں 13 کلو گرام وزنی بم پھٹ جاتا تو اس سے ہونے والے نقصانات کا تصور ہی انتہائی بھیانک ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیا رپورٹس اس بات کی مسلسل نشاندہی کررہی ہیں کہ ملک میں کام کرنے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ زکے پاس بموں کو ناکارہ کرنے کیلئے مطلوبہ وسائل اور جدید آلات تک دستیاب نہیں ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ، قومی خزانہ کو ٹیکسوں اور محصولات کی مد میں اربوں کھربوں روپے دیتا ہے لیکن حکومت اس شہر کے باسیوں کو جان ومال کا تحفظ تک فراہم کرنے پر تیار نہیں ہے ۔ ان حالات میں عوام کس سے انصاف اور تحفظ کی بھیک مانگیں؟
رابطہ کمیٹی نے عوام اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ انتہائی چوکس رہیں ،اپنے اپنے شہروں ، علاقوں اور محلوں کی حفاظت کیلئے رضاکارانہ طورپر خود انتظامات کریں ، غیرضروری نقل وحرکت سے گریز کریں، غیرمحفوظ مقامات پر بیٹھک نہ کریں، مشکوک افراد اور مشتبہ اشیاء پر کڑی نظررکھیں اور کوئی بھی مشتبہ پیکٹ یادیگرسامان دیکھیں تو فوری طورپر پولیس اورانتظامیہ کو مطلع کریں۔
11/18/2025 11:27:18 AM
ہمیں دوسروں کے عیبوں کواچھالنے کے بجائے ان پر پردہ ڈالنا چاہیے
...
17 Nov 2025
کہکشاں حیدرکے بارے میں متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کی وضاحت
...
17 Nov 2025
پاکستان کا عدالتی نظام کبھی بھی آزاد اور خودمختار نہیں رہا
...
16 Nov 2025
بزرگ رہنما آفتاب بقائی مرحوم ظلم وجبر کے ماحول میں بھی حق اورسچ کی جدو
...
16 Nov 2025
مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم کرکے آئین، قانون، عدلی
...
15 Nov 2025
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us