Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کی بوگی میں بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت


سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کی بوگی میں بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 4/8/2014 1
سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کی بوگی میں بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
مسافر ٹرین میں بم دھماکہ کرکے معصوم و بے گناہ انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کھلی دہشت گردی پر اترے ہوئے ہیں ، الطاف حسین 
الطاف حسین کا بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔8، اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کی بوگی میں بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسافر ٹرین میں بم دھماکہ کرکے معصوم و بے گناہ انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کھلی دہشت گردی پر اترے ہوئے ہیں اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کئی برس سے بم دھماکوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی لپیٹ میں ہے جس میں اب تک کئی معصوم و بے گناہ افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک سے مطالبہ کیا کہ جعفر ایکسپریس کی بوگی میں بم دھماکہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیاجائے ، سرکاری سطح پر زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں اور دہشت گردی اور بم دھماکوں کی کاروائیوں سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

12/4/2016 2:13:09 AM