Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام اور کارکنان 20اپریل کو فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، الطاف حسین کی اپیل


عوام اور کارکنان 20اپریل کو فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 4/7/2014 1
عوام اور کارکنان 20اپریل کو فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، الطاف حسین کی اپیل
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسینسے فون پر رابطہ 
ممتاز عالم دین صاحبزاد ہ فضل کریم کی پہلی برسی کے سلسلے میں منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
الطاف حسین نے ایم کیوایم کو مدعو کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ایم کیوایم اس اجتماع میں ضرور شرکت کریگی
لندن ۔۔۔ 7، ُٓاپریل 2014ء
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر کے عوام بالخصو ص فیصل آباد اور اسکے نواحی علاقوں کے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ 20اپریل بروز اتوار کو ممتاز عالم دین صاحبزاد ہ فضل کریم کی پہلی برسی پر فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں ۔واضح رہے کہ صاحبزادہ فضل کریم گذشتہ سال 15اپریل کو رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے تھے او راس سال 20اپریل کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ان کی پہلی برسی کے موقع پر فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں دوپہر 2بجے استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اتوار کی شب لندن فون کر کے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کو کانفرنس میں مدعو کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ایم کیوایم اس اجتماع میں ضرور شرکت کریگی ۔جناب الطاف حسین نے عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان سے بھی پرزور اپیل کی کہ وہ 20اپریل کو فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اس اجتما ع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں ۔ 

12/9/2016 1:42:06 AM