Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جھوٹاپروپگنڈہ ایم کیوایم کیخلاف پنجاب بھرمیں پھیلایا گیااَب اُس کی حقیقت عوام پرظاہرہوجائیگی ،میاں عتیق رکن رابطہ کمیٹی


جھوٹاپروپگنڈہ ایم کیوایم کیخلاف پنجاب بھرمیں پھیلایا گیااَب اُس کی حقیقت عوام پرظاہرہوجائیگی ،میاں عتیق رکن رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/6/2014 1
جھوٹاپروپگنڈہ ایم کیوایم کیخلاف پنجاب بھرمیں پھیلایاگیااَب اُس کی حقیقت عوام پرظاہرہوجائیگی ، میاں عتیق رکن رابطہ کمیٹی 
متحدہ قومی موومنٹ کےجانب سےاپرپنجاب زون میں بڑی پیمانے پررکنیت سازی مہم کاآغازکردیاگیا
عوام کی جانب سے رکنیت سازی مہم کوزبردست پذیرائی مل رہی ہے‘صدراپرپنجاب کمیٹی حاجی عتیق عباسی
آئندہ روزراولپنڈی،سرگودہ ھا اوربھکرسمیت دیگراضلاع میں بھی کیمپس لگائے جائیں گے
راولپنڈی:۔۔۔6اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اپرپنجاب زون میں بڑے پیمانے پررکنیت سازی مہم کاآغازکیا گیا اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق اور ایم کیوایم اپرپنجاب کے صدرحاجی عتیق عباسی و اراکین کمیٹی نے ڈسٹرکٹ اسلام آباد میں رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کیا۔رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے کہا کہ پنجاب بھر میں تنظیمِ نو کی جا رہی ہے اور جوق در جوق لوگ ایم کیو ایم میں شامل ہو رہے ہیں نوجوان اور طلبہ علم زیادہ تعداد میں شمولیت کر رہے ہیں اور یہ عمل اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ جو جھوٹا پروپگنڈہ ایم کیو ایم کے خلاف پنجاب بھر میں پھیلایا گیا اَب اُس کی حقیقت عوام پر ظاہر ہو جائے گی اوررکنیت سازی کیلئے کیمپ پرآنے والے عوام ،طلبہ وطالبات سے ملاقات کرکے ان کا خیرمقدم کیااورانہیں ایم کیوایم میں شامل ہونے پرقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ اسلام آباد انیس عباسی و اراکین کمیٹی اور مختلف یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔ اپر پنجاب کمیٹی کے صدرحاجی عتیق عباسی نے کہا کہ عوام کی جانب سے رکنیت سازی مہم کے آغازسے عوام میں جوش وخروش پایاجا رہا ہے وران کی جانب سے رکنیت سازی مہم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام نے بڑی تعدادکی جانب سے کیمپ پرپہنچ کر ممبرسازی فارم حاصل کررہی ہیں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ حق پرستی کے قافلے میں شامل ہونے کیلئے فارم کوپّرکرکے کیمپ پرجمع کررہے ہیں۔اپر پنجاب میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں راوالپنڈی،سرگودھا اوربھکرسمیت اپرپنجاب کے تمام اضلاع میں بھی رکنیت سازی کیمپ لگائے جائینگے ۔

12/7/2016 4:12:00 PM