Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اپر پنجاب زون میں بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا


متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اپر پنجاب زون میں بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا
 Posted on: 4/5/2014 1
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اپر پنجاب زون میں بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا
رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے اپر پنجاب کے تمام اضلاع میں رکنیت سازی کیمپ لگائے جارہے ہیں
ضلع جھنگ، خوشاب اور چنیوٹ میں گذشتہ روز رکنیت سازی کیمپ لگائے گئے جہاں عوام کی جانب سے رکنیت سازی مہم کو پذیرائی مل رہی ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام خصوصاً نوجوان طلبہ و طالبات کیمپس سے رکنیت سازی فارم حاصل کرنے کے بعد پر کرکے کیمپ پر جمع کررہے ہیں
کل بروز اتوار اسلام آباد کے علاقے جی نائن، جہلم میں مین سٹی چوک اور میاں والی میں نوری ہاؤس پر کیمپس لگائے جائیں گے
آئندہ روز راولپنڈی، سرگودہ اور بکھر سمیت دیگر اضلاع میں بھی کیمپ لگائے جائیں گے
راولپنڈی:۔۔۔5؍اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی ہدایت کی روشنی میں متحدہ قومی موومنٹ کے جانب سے اپرپنجاب زون میں بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایم کیوایم اپر پنجاب زون کے زیراہتمام اپر پنجاب کے تمام اضلاع میں رکنیت سازی کیمپ لگائے جارہے ہیں جہاں عوام کی جانب سے رکنیت سازی مہم کے آغازسے عوام میں زبردست جوش وخروش پایا جارہا ہے اور ان کی جانب سے رکنیت سازی مہم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام خصوصاً نوجوان طلبہ و طالبات بہت بڑی تعدادکی جانب سے کیمپ پرپہنچ کر ممبرسازی فارم حاصل کررہی ہیں اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ حق پرستی کے قافلے میں شامل ہونے کیلئے فارم کوپّرکرکے کیمپ پرجمع کررہے ہیں۔رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز ضلع جھنگ،خوشاب اورچنیوٹ میں رکنیت سازی کیمپ لگائے گئے جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادجن میں ڈاکٹرز،پروفیسرز،انجینئرز، وکلاء،تاجراور طلبہ وطالبات سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے غریب و متوسط طبقے کے عوام نے بڑی تعدادمیں کیمپ پر رابطہ کیااورکیمپس پرموجودایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے ممبرسازی فارم حاصل کرنے کے بعد پّرکرکے جمع کروائے ۔ اپر پنجاب میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں کل بروزاتواراسلام آباد کے علاقے جی نائن میں کراچی کمپنی ،جہلم میں مین سٹی چوک اورمیاں والی میں نوری ہاؤس پرکیمپ لگائے جائیں گے جبکہ راوالپنڈی،سرگودہ اوربکھرسمیت اپرپنجاب کے تمام اضلاع میں بھی رکنیت سازی سازی کیمپ لگائے جائینگے ۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عقیق اور ایم کیوایم اپرپنجاب کے صدرحاجی عقیق عباسی نے رکنیت سازی کیمپوں کادورہ کیااوررکنیت سازی کیلئے کیمپ پرآنے والے عوام ،طلبہ وطالبات سے ملاقات کرکے ان کا خیرمقدم کیااورانہیں ایم کیوایم میں شامل ہونے پرقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

12/6/2016 4:21:22 AM