Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی سابق اولمپین اصلاح الدین سے لوٹ مار کے واقع کی مذمت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی سابق اولمپین اصلاح الدین سے لوٹ مار کے واقع کی مذمت
 Posted on: 4/5/2014 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی سابق اولمپین اصلاح الدین سے لوٹ مار کے واقع کی مذمت
سندھ حکومت اصلاح الدین سے لوٹ مار کا نوٹس لے، رابطہ کمیٹی
حکومت شہریوں کی جان و مال تحفظ اور ان کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 05اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس کے علاقے میں مسلح ملزمان کی جانب سے سابق اولمپین ا صلاح الدین سے گاڑی ، موبائل، نقدی اوردیگرقیمتی اشیاء کی لوٹ مارکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے پولیس وانتظامیہ کی نااہلی وناکامی قراردیاہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر قائد میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود لوٹ مار، بینک ڈکیتیوں،اغواء ،قتل اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں اوراس بات کاثبوت ہیں کہ پولیس وانتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی۔ رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس جیسے گنجان آباد علاقے میں دن ڈھاڑے قومی ہیرو اولمپئین اصلاح الدین سے لوٹ مارکاواقعہ انتظامیہ وپولیس کے منہ پرطمانچہ ہے جس نے ان کی کارکردگی کا پول کھل دیاہے۔رابطہ کمیٹی نے سابق اولمپین اصلاح الدین سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اصلاح الدین سے لوٹ مار میں ملوث عناصر کوفی الفور گرفتار کرکے سابق اولمپین کی قیمتی اشیاء کی بر آمدگی یقینی بنائے اور کراچی سمیت ملک کے ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

12/8/2016 6:00:00 AM