Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

12، اکتوبر 1999ء کو برطرف کی جانے والی حکومت کے اراکین نے آئین شکنی کرنے والے ملٹری ڈکٹیٹر (پرویز مشرف) سے حلف کیوں لیا؟ رؤف صدیقی


12، اکتوبر 1999ء کو برطرف کی جانے والی حکومت کے اراکین نے آئین شکنی کرنے والے ملٹری ڈکٹیٹر (پرویز مشرف) سے حلف کیوں لیا؟ رؤف صدیقی
 Posted on: 4/3/2014 1
12، اکتوبر 1999ء کو برطرف کی جانے والی حکومت کے اراکین نے آئین شکنی کرنے والے ملٹری ڈکٹیٹر (پرویز مشرف) سے حلف کیوں لیا؟ رؤف صدیقی
کیا حلف لینے والوں نے اسی ملٹری ڈکٹیٹر (پرویز مشرف) کی حکومت کو جائز سمجھ کر حلف نہیں اٹھایا تھا؟
کیا شراب کی بوتل پر کالی پٹی باندھنے سے شراب حلال ہوجایا کرتی ہے؟ 
ملٹری ڈکٹیٹر (پرویز مشرف) سے حلف اٹھانے والوں نے آمریت کو جائز قرار دینے کے عمل پر مہر تصدیق ثبت کی ہے
پرویز مشرف کو مرد کا بچہ بننے کی تلقین کرنے والے اگر واقعی مرد کے بچے ہیں تو سب سے پہلے اپنے گناہ کا اعتراف کریں اور حکومت چھوڑ دیں، رؤف صدیقی
لندن۔۔۔3، اپریل2014ء
متحدہ  (پرویزمشرف) نے 3، نومبر2007ء کو ایک مرتبہ پھر آئین شکنی کی ۔بقول کچھ کے بغاوت اورکچھ کے بقول آئین سے غداری کا عمل کیا ہے ، یہ جانتے بوجھتے 12، اکتوبر99ء کو برطرف کی جانے والی حکومت کے اراکین نے آئین شکنی کرنے والے اسی ملٹری ڈکٹیٹر (پرویزمشرف )سے حلف کیوں لیا تھا؟ انہوں نے کہاکہ کیا حلف لینے والوں نے اسی ملٹری ڈکٹیٹر(پرویزمشرف) کی حکومت کو جائز سمجھ کرحلف نہیں اٹھایاتھا؟ رؤف صدیقی نے کہاکہ اگر اس کے جواب میں کوئی یہ کہتا ہے کہ ہم نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجاً حلف لیاتھا تو اگرکوئی زانی یاد یگرمجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث فرد یا کوئی ملٹری ڈکٹیٹرہی کیوں نہ ہو،کیا کالی پٹیاں باندھ کر اس سے حلف اٹھانا جائز ہوجاتا ہے ؟کیا شراب کی بوتل پر کالی پٹی باندھنے سے شراب حلال ہوجایا کرتی ہے؟ کیا سؤر کے گوشت کو کالی پٹی میں لپیٹ لینے سے اس کا کھانا حلال ہوجایا کرتا ہے ؟انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹر (پرویزمشرف )سے حلف اٹھانے والوں نے آمریت کو جائز قراردینے کے عمل پر مہرتصدیق ثبت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو عناصر آج للکار کر پرویز مشرف کو مرد کا بچہ بننے کی تلقین کررہے ہیں اگر وہ واقعی مرد کے بچے ہیں توسب سے پہلے اپنے گناہوں کا اعتراف کریں اور حکومت چھوڑدیں۔

12/10/2016 2:56:15 AM