Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بین الاقوامی فلاحی تنظیم انٹرنیشنل کمیٹی ریڈکریسنٹ پاکستان کے سربراہ Reto Stocker کے ہمراہ وفدکی رابطہ کمیٹی سے ملاقات


بین الاقوامی فلاحی تنظیم انٹرنیشنل کمیٹی ریڈکریسنٹ پاکستان کے سربراہ Reto Stocker کے ہمراہ وفد کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
 Posted on: 4/2/2014 1
بین الاقوامی فلاحی تنظیم انٹرنیشنل کمیٹی ریڈکریسنٹ پاکستان کے سربراہ Reto Stockerکے ہمراہ وفدکی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
کراچی: ۔۔۔2اپریل2014ء 
بین الاقوامی فلاحی تنظیم انٹرنیشنل کمیٹی ریڈ کریسنٹ پاکستان کے سربراہ Reto Stocker نے نائب سربراہ Martin Deboer کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سینیٹر نسرین جلیل، سید امین الحق اوراحمد سلیم صدیقی سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی جس میں پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے آئی سی آرسی کی جانب سے پوری دنیا بھرمیں کی جانیوالی عملی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں بتایا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن پاکستان کا واحد فلاحی ادارہ جوہمہ وقت فلاحی سرگرمیوں میں کوشاں رہتا ہے اور زلزلے،سیلاب،طوفانی بارشوں اورخشک سالی جیسے قدرتی آفات کا شکارعوام اوردکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کررہاہے۔آئی سی آرسی کے وفدنے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی عملی خدمات کوسراہااوران کی تعریف کی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفدکوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی پیکٹورئیل بائیوگرافی اوردیگر تصنف پیش کیں۔

12/4/2016 8:14:06 AM