Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھیم پورہ میں معصوم بچی آفرین کوزیادتی کے بعدبہیمانہ تشددکرکے قتل کرنے کانوٹس لیاجائے ،شعبہ خواتین


بھیم پورہ میں معصوم بچی آفرین کوزیادتی کے بعدبہیمانہ تشددکرکے قتل کرنے کانوٹس لیاجائے ،شعبہ خواتین
 Posted on: 3/31/2014
بھیم پورہ میں معصوم بچی آفرین کوزیادتی کے بعدبہیمانہ تشددکرکے قتل کرنے کانوٹس لیاجائے ،شعبہ خواتین 
اسلامی معاشرے میں معصوم بچیوں کواغواء کرکے زیادتی کانشانہ بناکرقتل کے واقعات پوری انسانیت کاسرشرم سے نیجا کردیاہے 
پاکستان میں قانون ہے لیکن اس پرعملدارنہیں کیاجارہاجس کے باعث اس قسم کے واقعات روزکامعمول بن گئے ہیں
زیادتی کاشکارمقتول بچی کے غم زدہ والدین سے شعبہ خواتین کااظہار ہمدردی،مقتولہ کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرکیلئے دعا
کراچی:۔۔۔31؍مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج ومرکزی اراکین نے کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں سرجانی ٹاؤن کی رہائشی پانچ سالہ معصوم بچی آفرین کوزیادتی کے بعدبہیمانہ تشددکا نشانہ بناکرقتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ معصوم بچی سے زیادتی اورقتل میں ملوث میں درندہ صفت ملزمان کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلامی معاشرے میں معصوم بچیوں کواغواء کرکے زیادتی کانشانہ بناکرقتل کے واقعات نے پوری انسانیت کاسرشرم سے نیچا کردیاہے جووحشی درندے اس میں ملوث ہیں وہ کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں انہیں گرفتارکرکے نہ صرف قانون کے مطابق عبرتناک سزادی جائے بلکہ نشان عبرت بنادیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون ہے لیکن اس پرعملدارنہیں کیاجارہاجس کے باعث اس قسم کے واقعات روزکامعمول بن گئے ہیں۔شعبہ خواتین نے زیادتی کاشکارمقتول بچی کے غم زدہ والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ معصوم بچی کے درجات کو بلندکرے اورمجرموں کوان کے منطقی انجام تک پہنچائے۔شعبہ خواتین نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ بھیم پورہ میں سرجانی ٹاؤن کی رہائشی معصوم بچی آفرین کوزیادتی کے بعدبہیمانہ تشددکرکے قتل کرنے کانوٹس لیاجائے اورزیادتی میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزادی جائے۔

12/9/2016 11:28:32 AM