Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غیرمسلم پاکستانیوں اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، الطاف حسین


غیرمسلم پاکستانیوں اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، الطاف حسین
 Posted on: 3/30/2014
غیرمسلم پاکستانیوں اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، الطاف حسین
ہندو برادری کی عبادت گاہوں پر شرانگیزی کے مسلسل واقعات سے غیرمسلم پاکستانیوں میں عدم تحفظ پایاجاتا ہے
ایم کیوایم ، غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کیلئے اپنا ہرممکن کردارادا کرتی رہے گی 
ٹنڈومحمد خان روڈ پر ہندوؤں کے مندرکو نقصان پہنچانے پراظہارمذمت
لندن۔۔۔30، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شرپسند عناصر کی جانب سے حیدرآباد کے علاقے ٹنڈومحمد خان روڈ پر ہندوؤں کے مندرکو نقصان پہنچانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ غیرمسلم پاکستانیوں اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کی عبادت گاہوں پر شرانگیزی کے مسلسل واقعات سے ایک جانب غیرمسلم پاکستانیوں میں عدم تحفظ پایاجاتا ہے اوردوسری جانب اس قسم کے گھناؤنے عمل سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام ہورہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ غیرمسلم پاکستانیوں کی عبادت گاہوں پر شرانگیزی کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، ان واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے اور غیرمسلم پاکستانیوں اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے ہندو برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کیلئے اپنا ہرممکن کردارادا کرتی رہے گی ۔

12/7/2016 6:14:22 PM