Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم سرجانی سیکٹر یونٹ 02 کے کارکن انور ملک کے قتل کی رابطہ کمیٹی کی شدید الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم سرجانی سیکٹر یونٹ 02 کے کارکن انور ملک کے قتل کی رابطہ کمیٹی کی شدید الفاظ میں مذمت
 Posted on: 3/28/2014
ایم کیو ایم سرجانی سیکٹر یونٹ 02 کے کارکن انور ملک کے قتل کی رابطہ کمیٹی کی شدید الفاظ میں مذمت 
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کو قتل وغارتگری کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جوآزادانہ طور پر دہشت گردی کی وارداتیں کررہے ہیں
قتل میں ملوث جرائم پیشہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی
شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں
شہید کی مغفرت اور سوگواران سے دلی افسوس کا اظہار 
کراچی ۔۔ 28مارچ 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم سرجانی سیکٹر یونٹ 02 کے کارکن انور ملک کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک تسلسل کے ساتھ ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ایک دفعہ پھر ایم کیو ایم کو کچلنے خوفزدا کرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ذمہ داران کے کسی بھی قاتل کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور دہشت گردوں کو شہر میں بے گناہ کارکنان کے قتل کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ آزادانہ طور پر قتل و غارتگری کی واردتیں کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار اور وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ انور ملک کے قتل میں ملوث جرائم پیشہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں ۔رابطہ کمیٹی نے انور ملک شہید کے سوگواران سے دلی تعزیت وافسوس کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کی مغفر ت فرمائے اور سوگواران کو صبر وجمیل عطاکرے ۔

12/4/2016 2:24:14 PM