Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے بلوچوں پر ہونے والے ظلم اور ان استحصال کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی ہے۔یوسف شاہوانی


جناب الطاف حسین نے بلوچوں پر ہونے والے ظلم اور ان استحصال کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی ہے۔یوسف شاہوانی
 Posted on: 3/27/2014
جناب الطاف حسین نے بلوچوں پر ہونے والے ظلم اور ان استحصال کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی ہے۔یوسف شاہوانی
ہمارا اور آپ کا دکھ یکساں ہے آپ بھی اپنے پیاروں کی بازیابی اور انصاف کے طلب گار ہیں۔نثارپنہور
جناب الطاف حسین ہمیشہ سے مظلوم بلوچوں کے لئے صدا بلند کرتے رہے ہیں جس کے لئے ہم شکر گزار ہیں۔ ماما قدیر بلوچ
کراچی۔۔۔۔27مارچ 2014 
ْمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین یوسف شاہوانی اور نثار پہنور نے صوبہ بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی مارچ کرنے والی تنظیم \"وائس فور بلوچ مسنگ پرسنز\": کے چیئرمین ماما قدیربلوچ سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب جاکر ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے انچارج واراکین ، حق پرست اراکین پارلیمنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی نے ماما قدیر کی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوا یم گذشتہ کئی برسوں سے ریاستی جبر کا شکار ہے اور اس عرصے میں ہمارے ہزاروں کارکنان کو شہید کر دیا گیا جبکہ تاحال کئی کارکنان کوگرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے جن کے لواحقین آج تک ان کی واپسی کے انتظار میں ہیں۔لہذٰ ا ایم کیوایم سے بہتر آپ کے دکھ کو کو ن جا ن سکتا ہے۔جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ہی بلوچوں پر ہونے والے ظلم اوراستحصال کے خلاف اوران کے جائزحقوق کے لئے سب سے پہلے آواز بلند کی ہے۔ اور مظلوم بلوچوں کو اپنا بھائی سمجھا ہے ۔ رکن رابطہ کمیٹی نثار پنہورنے ماماقدیر بلوچ سے کہا کہ ہمارا اور آپ کا دکھ یکساں ہے آپ بھی اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے سرگرداں اور انصاف کے طلب گار ہیں اور ہم بھی نہ صرف یہ کہ اپنے لاپتہ ساتھیوں کے لئے مقتدرحلقوں سے سوال کر رہے ہیں بلکہ مسلسل اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھارہے ہیں مظلوم کا درد مظلوم ہی سمجھتا ہے اسی لئے جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر آج ہم یہاں آپ سے اظہار یکجہتی کے لئے موجودہیں۔ \"وائس فور بلوچ مسنگ پرسنز\": کے چیئرمین ماما قدیربلوچ نے تما م لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے جناب الطاف حسین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین ہمیشہ سے مظلوم بلوچوں کے لئے صدا بلند کرتے رہے ہیں اور آج آپ لوگوں کی آمدپر ہم سب آپ کے بھی نہایت شکر گذار ہیں۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے ماما قدیر بلوچ اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو ایم کیو ایم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

12/10/2016 4:20:24 PM