Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بزرگوں کے تجربات کی روشنی میں ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالا جا سکتا ہے، احمد سلیم صدیقی


بزرگوں کے تجربات کی روشنی میں ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالا جا سکتا ہے، احمد سلیم صدیقی
 Posted on: 3/26/2014
بزرگوں کے تجربات کی روشنی میں ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالا جا سکتا ہے، احمد سلیم صدیقی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی کا نارتھ ناظم آباد میں ایلڈرز ونگ کے تحت عوامی رابطہ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔26مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے ہی بزرگوں نے ملک و قوم کی فلاح میں اپناکردار ادا کیا ہے اور ہر کٹھن وقت میں اپنے تجربات و مشاہدات کے ذریعے ملک کو درپیش سنگین مسائل کے حل تجویز کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیو ایم نارتھ ناظم آبا د سیکٹر میں ایلڈرز ونگ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی عوامی رابطہ میٹنگ میں شریک بزرگوں،کارکنان اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔احمد سلیم صدیقی نے کہا کہ بزرگوں کے تجربات کی روشنی میں ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالا جا سکتا ہے لہٰذا نوجوان طبقہ اپنے بزرگوں کی تعلیمات کو اپنا شعار بنائے اور ملک و قوم کی خدمت کرے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قیام کے بعد سے ہی بزرگوں نے ملک وقوم کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور تحریک پرآنے والے ہر کڑے وقت میں بزرگوں نے جس طرح ہر اوّل دستے کا کردا ر ادا کیا ہے اس کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ انھوں نے ایم کیو ایم میں بزرگ کا رکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنے کارکنان کو ہمیشہ بزرگوں کے ادب اورزندگی کے ہر محاذ پربزرگوں کے مشاہدات سے سیکھنے کی تلقین کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے آج سے کئی برسوں قبل ہی ممکنہ دہشتگردی کی نشاندہی کردی تھی لیکن ہمارے حکمرانوں کی عدم توجہی اور بے حسی کے سبب دہشتگرد آج ہمارے گھروں تک آن پہنچے ہیں اور وہ باآسانی جہاں چاہتے ہیں معصوم عوام کو نشانہ بنالیتے ہیں۔احمد سلیم صدیقی نے علاقہ معززین سے کہا کہ وہ نوجوانوں اور بزرگوں پر مشتمل محلہ کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ اپنے گھروں ، گلیوں اور محلوں کو دہشتگردوں اورجرائم پیشہ افراد کی کا ر روائیوں سے محفوظ کیا جا سکے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے مرکزی ایلڈرز ونگ کے جوائنٹ انچارج سید ضمیر الحق و اراکین،نارتھ ناظم آباد ایلڈرز ونگ کے انچارج محمود اور اراکین سمیت علاقہ معززین، اہل محلہ اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

12/9/2016 7:34:48 AM