Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان اور مظلوم قومیتوں کے عوام جناب الطاف حسین کی قیادت میں ملک و قوم کودہشت گردی سے نجات دلائیں گے ، انجینئر ناصر جمال


کارکنان اور مظلوم قومیتوں کے عوام جناب الطاف حسین کی قیادت میں ملک و قوم کودہشت گردی سے نجات دلائیں گے ، انجینئر ناصر جمال
 Posted on: 3/21/2014
کارکنان اور مظلوم قومیتوں کے عوام جناب الطاف حسین کی قیادت میں ملک و قوم کودہشت گردی سے نجات دلائیں گے ، انجینئر ناصر جمال 
الطاف حسین ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کی جہدِ مسلسل کررہے ہیں ، ناصر جمال 
ملک و قوم اور مسلح افواج کا مسلسل حوصلہ بڑھا کر انہیں مایوسیوں کی دلدل سے نکال رہے ہیں ، ناصر جمال 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن سیسی یونٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔21، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے کہا ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین ہمہ جہت صلاحیتوں اور عمل و کردار کے مالک ہیں ، بد قسمتی سے ملک پرقابض 2فیصد استحصالی طبقے نے ہمیشہ جناب الطاف حسین کی جانب سے ملک و قوم کے مفاد میں کی جانے والی جدوجہد کو غلط رنگ دیا اور اس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا لیکن یہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا عمل و کردار ، حب الوطنی اور قائدانہ صلاحتیں ہی ہیں کہ وہ تمام مظالم اور پروپیگنڈوں کے باوجود آج بھی ملک کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نجات دلانے کی جہدِ مسلسل کررہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن ،سیسی یونٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان توصیف خانزادہ ، عاد ل خان ، لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا ، جوائنٹ انچارجز اور اراکین بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر ناصر جمال نے کہا کہ ملک آج جس نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے اور جن بحرانوں کا شکار ہے اس میں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے مثبت سیاسی ، جمہوری اور تاریخ ساز اقدامات ملک و قوم اور مسلح افواج کا مسلسل حوصلہ بڑھا رہے ہیں ، انہیں ہمت دے رہے ہیں اور مایوسیوں کی دلدل سے نکال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جن ممالک کی قومیں اور مسلح افواج مایوسیوں کا شکار ہوجائیں وہ ممالک صفحہ ہستی سے مٹ جاتے ہیں اور ان کی قومیں غلامی کا طوق پہننے پر مجبور ہوجاتی ہیں ۔انجینئر ناصر جمال نے کہا کہ ایم کیوایم لیبر ڈویژن ملک کی نازک صورتحال میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے درس اور تعلیمات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات اور ونگز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں ۔ انجینئر ناصر جمال نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان اور ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے عوام جناب الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کی تحریک کا سہارا بن کر ملک و قوم کودہشت گردی سے نجات دلائیں گے اور تحریک کو منزل تک پہنچائیں گے۔



12/10/2016 10:03:17 PM