Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جسقم کے سابق چیئرمین بشیر قریشی کے بھائی مقصود قریشی اور ان کے ساتھی سلمان ودو کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


جسقم کے سابق چیئرمین بشیر قریشی کے بھائی مقصود قریشی اور ان کے ساتھی سلمان ودو کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/21/2014
جسقم کے سابق چیئرمین بشیر قریشی کے بھائی مقصود قریشی اور ان کے ساتھی سلمان ودو کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
سندھ دھرتی سے پیارکرنے والوں کو باقائدہ سوچی سمجھی ساز ش کے تحت چن چن کر قتل کیا جارہا ہے
جسقم اور ایم کیوایم کے شہید کارکنان کے سوگ میں آج سندھ بھر میں ایم کیوایم کی تمام سیاسی سرگرمیاں بند رکھی جائیں
سندھ بھر میں ایم کیوایم کے تمام زونل ، سیکٹراوریونٹ آفس بند رکھے جائیں، الطاف حسین کی ہدایت
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیزآباد سمیت سندھ بھر میں ایم کیوایم کے تمام دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں
سفاکانہ قتل میں ملوث سفاک عناصر کو ہرقیمت پر گرفتار کرکے سخت سز ا دی جائے، حکومت سے مطالبہ
جسقم کے ذمہ داران ،کارکنان اور مرحومین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار
لندن ۔۔21مارچ 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جئے سندھ قومی محاذ ( جسقم )کے سابق چیئر مین بشیر قریشی کے بھائی مقصود قریشی اور ان کے ساتھی سلمان ودو کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس المناک واقعہ کوسندھ میں بدامنی پھیلانے کی سازش قراردیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اس سے قبل جسقم کے چیئرمین بشیر خان قریشی کو ایک سازش کے تحت قتل کیا جاچکا ہے اور اب ان کے بھائی مقصود قریشی او ر سلمان ودو کو انکی گاڑی نذر آتش کرکے قتل کر دیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بعض عناصرسندھ کے سپوتوں اور سندھ دھرتی سے پیارکرنے والوں کو باقائدہ سوچی سمجھی ساز ش کے تحت چن چن کر قتل کر رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر اس عمل کی روک تھا م نہ کی گئی تو یہ عمل سندھ بھر میں نفرتیں پھیلانے میں بہت بڑا کر دار ادا کر سکتا ہے جس سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کو نقصان پہنچنے کا احتما ل ہو سکتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ جسقم کے رہنماء مقصود قریشی اور سلمان ودو کے سفاکانہ قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اورقتل کی واردات میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوہرقیمت پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے ۔انہوں نے جسقم کے تمام ذمہ داران، کارکنان ،ہمدردوں اور مرحومین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)
دریں اثناء جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ جسقم کے رہنماؤں اور ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کے قتل کے سوگ میں آج بروز جمعہ سندھ بھر میں ایم کیوایم کی تمام سیاسی سرگرمیاں بند رکھی جائیں ،سندھ بھر میں ایم کیوایم کے تمام زونل ، سیکٹراوریونٹ آفس بند رکھے جائیں ، ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیزآباد سمیت سندھ بھر میں ایم کیوایم کے تمام دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں اور سفاکانہ قتل کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے ۔

12/3/2016 1:48:39 PM