Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین نے ملک سے انتہا پسندی اور مذہبی منافرت کے خاتمے کی عملی کوششیں کی ہیں ،ارکان رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، سیف یار خان


قائد تحریک الطاف حسین نے ملک سے انتہا پسندی اور مذہبی منافرت کے خاتمے کی عملی کوششیں کی ہیں ،ارکان رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، سیف یار خان
 Posted on: 3/19/2014
قائد تحریک الطاف حسین نے ملک سے انتہا پسندی اور مذہبی منافرت کے خاتمے کی عملی کوششیں کی ہیں ،ارکان رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، سیف یار خان
مرکزی تنظیم عزادری کراچی کے وفد کی ایس ایم نقی کی قیادت میں رابطہ کمیٹی ارکا ن سے خورشید بیگم سیکرٹیریٹ میں ملاقات 
وفد نے ملک میں مذہبی روادار ی کے لیے جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی
کراچی ۔۔۔19مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور سیف یار خان نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمذہبی رواداری کے فروغ کے لیے جدو جہد کی ہے ، ایم کیو ایم قائد تحریک الطاف حسین کے فلسفے پر عمل پیرا رہتے ہوئے ملک میں امن و امان اور تمام مذاہب کے لیے برابری کے حقوق کی کوششیں کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں مرکزی تنظیم عزادری کراچی کے صدر ایس ایم نقی کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انھوں نے وفد کے شرکا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک میں بسنے والے تمام مظلوم و محروم عوام کی آواز ہیں اور انھوں نے جدو جہد کے آغاز سے ہی ملک سے انتہا پسندی اور مذہبی منافرت کے خاتمے کی کوششیں کی ہیں ۔اس موقع پر ایم کیو ایم علما ء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین علماء کمیٹی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم عزادری کراچی کے صدر ایس ایم نقی اور وفد کے شرکا ء نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے تحریر کردہ مضمون ’’کڑوی حقیقتیں۔۔۔سچ کیا ہے ؟ ۔۔۔جھوٹ کیا ؟‘‘ کی مکمل تائید کی اور شیعہ سنی مذہبی فسادات کی روک تھام سمیت ملک میں مذہبی رواداری کے قیام میں جناب الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہا اور انھوں نے اس ضمن میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔وفد میں مرکزی تنظیم عذاداری کے سینئرنائب صدر شمس الحسن شمسی ، ممبر سینئر ایگزیٹو ابرار حسن،ریاض مرزا ، ممبر سپریم کونسل علامہ علی کرار نقوی ،مولانا عباس مہد ی ترابی ، ابو ذر نقوی مشاورتی کمیٹی کے نائب صدر باقر رضا اور اراکین شامل تھے ۔

12/2/2016 10:44:07 PM