Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کا ۳۰ واں یومِ تاسیس واشنگٹن ،نیویارک، نیوجرسی، شکاگو، ہیوسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلز،ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ سمیت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 16 شہروں میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا


ایم کیو ایم کا ۳۰ واں یومِ تاسیس واشنگٹن ،نیویارک، نیوجرسی، شکاگو، ہیوسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلز،ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ سمیت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 16 شہروں میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا
 Posted on: 3/19/2014
ایم کیو ایم کا ۳۰ واں یومِ تاسیس واشنگٹن ،نیویارک، نیوجرسی، شکاگو، ہیوسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلز،ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ سمیت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 16 شہروں میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا 
ایم کیو ایم کی تاریخ کارکنان کی انتھک جدوجہد، اسیروں اور شہداء کی لازوال قربانیوں سے عبارت ہے ۔ جنید فہمی
تحریک کے مشن و مقصد کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان کا الطاف حسین سے تجدید عہد وفا

2014شکاگو (امریکہ) 19مارچ

متّحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیرِاہتمام ایم کیو ایم کا ۳۰ واں یومِ تاسیس واشنگٹن ،نیویارک، نیوجرسی، شکاگو، ہیوسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلز،ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ سمیت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ۱۶ شہروں میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا جس میں کارکنان نے قائدِ تحریک الطاف حسین سے اپنے عہد وفا کی تجدید کی ۔ مختلف شہروں میں ہونے والے یومِ تاسیس کے اجتماعات میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی وسیم زیدی، عامر قاضی، توصیف خان، ثاقب محی الدین، گل محمد، علی حسن، وکیل احمد جمالی اور اسد صدیقی سمیت ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجتماعات میں حق پرست شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پر تحریک کی کامیابی، ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے، پاکستان کی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازیء عمر صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ شکاگو کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہاکہ۱۸ مارچ کا دن صرف ایم کیو ایم ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا بھی ایک عہد ساز دن ہے ، اس دن پاکستان کے روایتی جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ طرز سیاست اور دولت کی بنیاد پر مسند اقتدار پر قابض ہونے والے زمینی خداؤں کی فر عونیت کے خاتمے کی بنیاد رکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ حق پرستی کی اس جدوجہد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں، ذمہ داران و کارکنان اور ہمدرد عوام کو متعدد مر تبہ آگ و خون کے دریا عبور کرنے پڑے، پاکستان میں اسٹیٹس کو کو برقرار رکھنے ، عوام کو حق حکمرانی سے دور رکھنے اور ایم کیو ایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے شہری سندھ کے گھر گھر میں صف ماتم بچھائی گئی۔ہزاروں کارکنان کو سرکاری عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کرشہید یا ہمیشہ کیلئے معذور کردیا گیا، درجنوں کارکنان گرفتاریوں کے بعد سے لاپتہ ہیں جن کے بارے میں آج تک یہ علم نہیں کے وہ زندہ ہیں یا شہید کر دئے گئے ہیں۔ اٹلانٹا میں منعقدہ اجتماع سے ایم کیو ایم امریکہ کے جوائن�آرگنائزر ندیم صدیقی نے کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا کہ حق وصداقت کی آواز ہر دور کی ضرورت رہی ہے اور جبرواستبداد کے معاشرے میں اور موجودہ دور میں قائدتحریک الطاف حسین حق و صداقت کی آواز ہیں۔ نیویارک اجتماع سے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے خطاب کیا ۔انھوں نے کہا کہ ۱۸ مارچ ۱۹۸۴کو شروع ہونے والے سفرانقلاب کو رواں دواں ہوئے آج ۳۰ سال مکمل ہوگئے ہیں اس دوراں ایم کیو ایم اور اسکے کارکنان نے کسی بھی طاغوتی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکایا ، تحریک کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں۔ امریکہ کے ۱۶ شہروں میں ہونے والے اجتماعات کے اختتام پر کارکنان نے قائد تحریک الطاف حسین سے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ تحریک کے مشن و مقصد کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی رایئگاں نہیں جانے دیں گے۔

12/11/2016 7:48:24 AM