Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا30واں یوم تاسیس مجموعی خبر


ایم کیوایم کا30واں یوم تاسیس مجموعی خبر
 Posted on: 3/18/2014
ایم کیوایم کا30واں یوم تاسیس مجموعی خبر
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
ایم کیوایم کا30واںیوم تاسیس ہرسال کی طرح امسال بھی 18مارچ کو ملک بھرمیں پورے جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیااس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھرمیںیوم تاسیس کے اجتماعات منعقدکیے گئے جن سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کیاجناب الطاف حسین کاخطاب پاکستان بھرمیں37سے زائدمقامات پربیک وقت سناگیا۔یوم تاسیس کامرکزی اجتماع عزیز آباد کے تاریخی جناح گراؤنڈمیں منعقدہواجس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹر نصرت ، انجینئرناصرجمال ،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان اور ہمدردعوام نے شرکت کی اوراپنی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کوایم کیو ایم 30 ویںیوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی۔یوم تاسیس کے اجتماع میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون،شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی والدفاروق احمداوروالدہ کے علاوہ ایم کیوایم کے شہیدکارکنان کی فیملیزاوردیگرسوگواراہل خانہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ایم کیوایم کے30 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے اوراس سلسلے میں جناح گراؤنڈعزیزآبادکوبڑے پنڈال کادرجہ دیکر اس میں شرکاء کی نشستوں کیلئے ہزاروں کرسیاں لگائی گئیں تھیں جہاں موجودشرکاء جن میں خواتین کی تعدادنمایاں تھی ہاتھوں میں قائدتحریک الطاف حسین تصویریں ، قومی اورایم کیوایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے ،یوم تاسیس کے موقع پر ریکارڈتوڑتعدادمیں شرکاء کی آمدکی باعث پنڈال میں جگہ کم پڑی اورہزاروں کی تعدادمیں شرکاء نے پنڈال سے باہرکھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کاخطاب سماعت کیا ۔پنڈال میں سامنے کی جانب بڑاسٹیج تعمیرکیاگیاتھاجس کے عقب میں ڈیجیٹل اسکرین لگائی تھیں۔ایم کیوایم کے 30ویںیوم تاسیس کے موقع پر قائدتحریک الطاف حسین رہائشگاہ نائن زیرواورجناح گراؤنڈ اوراس کی جانب جانے والے تمام راستوں سمیت شہربھرمیں تمام شاہراہوں ، چوراہوں،بلندوبالاعمارتوں کو قائد تحریک الطا ف حسین کی تصویر،ایم کیو ایم کے پرچم،پھول پتیوں ،رنگ برنگی برقی قمقموں اور جھالروں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جو عوام و کارکنان کی توجہ مرکزبنارہے۔یوتاسیس کے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،جناح گراؤنڈمیںیوم تاسیس کے اجتماع سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر محمد فاروق ستار،سیدحیدرعباس رضوی،اشفاق منگی ، گلفراز خان خٹک،میاں عتیق ، سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف فیصل سبزواری کے علاوہ دیگرذمہ داران نے مختصراًخطاب کیا۔ ٹھیک7بجے اسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ہواس موقع پر شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکراپنے ہردل عزیزقائدجناب الطاف حسین کاپرتپاک استقبال کیااس موقع پر’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے۔۔۔الطاف حسین بجایا گیاجس پرتمام شرکاء نے ایک آوازہوکرترانے کاساتھ دیاجناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے اورانہیں30ویںیوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی۔

12/8/2016 1:51:18 AM