Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا 30واں یوم تاسیس منگل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایاجائے گا


ایم کیوایم کا 30واں یوم تاسیس منگل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایاجائے گا
 Posted on: 3/17/2014
ایم کیوایم کا 30واں یوم تاسیس منگل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایاجائے گا 
ملک بھر سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میںیوم تاسیس کے اجتماعات منعقد ہوں گے مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین یوم تاسیس کے اجتماعات سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے 
یوم تاسیس کے سلسلے میں کارکنان و عوام میں زبردست جوش و خروش ، مین شاہروں پر بینرز لگا دیئے گئے ، جناح گراؤنڈ اور اطراف کے علاقوں کو جناب الطاف حسین کی تصاویر پر مشتمل پینا فلکس اسکرینوں اور ایم کیوایم کے پرچموں سے سجا دیا گیا 
برقی قمقموں سے کی گئی سجاوٹ کے باعث تمام علاقہ بقعہ نور بنا ہوا ہے ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کو مختلف اقسام کے پھولوں کیمدد سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے 
کراچی ۔۔۔17، مارچ2014ء 
ایم کیوایم کا 30واں یوم تاسیس 18مارچ 2014ء بروز منگل پاکستان سمیت دنیا بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔ یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر اور دنیا کے بیشتر ممالک میں اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا ۔یوم تاسیس کے اجتماعات سے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان و حق پرست عوام میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے جبکہ خواتین کا جوش و خروش بھی قابل دید ہے ، ایم کیوایم کے مختلف سیکٹروں ، ونگز اور شعبہ جات کی جانب سے کراچی شہر کی مین شاہراہوں پر یوم تاسیس کے بینرز لگادیئے گئے ہیں جن پر یوم تاسیس کی مبارکباد، تحریکی و انقلابی اشعار جلی حروف میں تحریر ہیں ۔ یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کے لئے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور جناح گراؤنڈ ، اس کے اطراف کے علاقوں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر پر مشتمل پینا فلکس اسکرینوں ، ایم کیوایم کے پرچموں ، برقی قمقموں اور جھالروں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کو بھی مختلف اقسام کے پھولوں کی مدد سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے جو کارکنان و عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو ، ایم پی اے ہاسٹل ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور اطراف کی گلیوں میں برقی قمقموں سے کی گئی سجاوٹ کے باعث تمام علاقہ بقعہ نور بنا ہوا ہے ۔



12/8/2016 10:12:13 AM