Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پنجاب کے وفد کی مختلف اولیائے کرام کی درگاہوں کا دورہ، مشائخ عظام اور گدی نشینوں سے ملاقات


ایم کیوایم پنجاب کے وفد کی مختلف اولیائے کرام کی درگاہوں کا دورہ، مشائخ عظام اور گدی نشینوں سے ملاقات
 Posted on: 3/15/2014
ایم کیوایم پنجاب کے وفد کی مختلف اولیائے کرام کی درگاہوں کا دورہ، مشائخ عظام اور گدی نشینوں سے ملاقات
لاہور میں ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت پر جناب الطاف حسین کی جانب سے شکریہ ادا کیا
جناب الطاف حسین اولیائے کرام سے گہری عقیدت رکھتے ہیں اور ان کے پیغام امن و آشتی پیار و محبت اور بھائی چارگی کے فروغ پر عمل پیرا ہیں، ایم کیوایم پنجاب 
جناب الطاف حسین ملک میں فرقہ وارانہ اہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں بھر پور کوششیں کر رہے ہیں
جناب الطاف حسین نے اولیائے کرام کانفرنس کا اہتمام کر کے پنجاب کے عوام کے دلوں میں جگہ بنالی ہے، علمائے کرام
تمام علمائے کرام اور گدی نشین اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، علمائے کرام
لاہور ۔15مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کے وفد کے ارکان نے مختلف درگاہوں کا دورہ کرکے گدی نشینوں ،علمائے کرام و مشائخ عظام سے ملاقاتیں کیں اور لاہور میں ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم اپر پنجاب کے صدر حاجی عتیق عباسی اور جنرل سیکریٹر ی یاسر علی نے درگاہ خواجہ اجمیر شریفؒ کے گدی نشین الحاج پیر سید بلال چشتی گولڑہ شریف میں پیر سید غلام معین الحق گیلانی ، گدی نشین بری امام پیر حسنین شاہ، سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ، سینئر نائب صدر اقبال قریشی ودیگر نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش ؒ ، پاکپتن میں بابافرید شکر گنج ؒ ،اوکاڑہ میں کرماں والی سرکار،حضرت سخی سید نظام الدین سرکار میانی صاحب لاہور ،اور سید میران حسین سرکار ،جنوبی پنجاب ملتان کے صدر ذیشان دلاور قریشی نے چادر والی سرکار کے گدی نشین شانی سرکار اور ایم کیوایم خانیوال کے صدر چوہدری ندیم اصفر نے مختلف مدرسوں سمیت دیگر درگاہوں کا دورہ کر کے انہیں ایم کیوایم کے تحت 9مارچ 2014ء ہونے والے صوفیا کرام کانفرنس میں بھر پور شرکت کرنے پر قائد تحر یک جناب الطاف حسین کی جانب سے شکریہ ادا کیا ، مٹھائی اور پھول پیش کیئے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے وفد نے کہا کہ جناب الطاف حسین اولیائے کرام سے گہری عقیدت رکھتے ہیں اور ان کے پیغام امن واآشتی ،پیار ومحبت ، بھائی چارگی کے فروغ پر عمل پیر ا ہیں،اوروہ ملک میں فرقہ وارانہ اہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔مختلف درگاہوں کی گدی نشینوں نے ایم کیو ایم کے تحت کامیاب صوفیا ء کرام کانفرنس کے انعقاد پر زبردست انداز میں سراہا اور مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اولیائے کرام کانفرنس کا اہتمام کر کے پنجاب کے عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے اور تمام علمائے کرام اور گدی نشین اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے پھول اور مٹھائی بھیجنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ اد ا کیا اور ان کیلئے درازی عمر صحت و تندرستی کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم اپر ، سینٹر ل اور جنوبی پنجاب کے دیگر ذمہ داران وکارکنان بھی موجود تھے۔ 

12/3/2016 5:36:08 AM