Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور کے بھٹہ تل بازار میں خود کش بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت


پشاور کے بھٹہ تل بازار میں خود کش بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 3/14/2014
پشاور کے بھٹہ تل بازار میں خود کش بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت
مذاکرات کے باوجود پشاور کے بازار میں بم دھماکہ اور فائرنگ کا واقعہ نہ صرف افسوسناک بلکہ سوالیہ نشان ہے، الطاف حسین 
حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان اب بھی مذاکرات کاکھیل ملک و قوم کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے 
مذاکرات کا کھیل بند کرکے حکومت ،دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے
خود کش بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن۔۔۔14مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے علاقے سربند کے بھٹہ تل بازار میں خود کش بم دھماکہ اوردہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان مذاکرات کے باوجود پشاور کے بازار میں بم دھماکہ اور فائرنگ کا واقعہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ مذاکرات پر سوالیہ نشان بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پشاور کے بازار میں خود کش بم دھماکہ اور فائرنگ کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے لیکن حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان اب بھی مذاکرات کاکھیل ملک و قوم کی سلامتی کو داؤ پر لگانے مترادف ہے ۔ انہوں نے بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت دیگر شہید ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی ویر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ پشاور کے بھٹہ تل بازار میں خود کش بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، خودکش بم دھماکہ اور فائرنگ کی بد ترین کارروائی کرکے مذاکراتی عمل کی خلاف ورزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور حکومت مذاکرات کا کھیل بند کرکے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے۔ 

12/3/2016 7:53:41 PM