Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے والد محترم نذیر حسین مرحوم کی47ویں برسی آزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئیں


ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے والد محترم نذیر حسین مرحوم کی47ویں برسی آزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئیں
 Posted on: 3/13/2014
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے والد محترم نذیر حسین مرحوم کی47ویں برسی آزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئیں
برسی کے سلسلے میں ملک بھر میں دعائیہ اجتما عات منعقدکیے گئے جس میں مرحوم کی روح ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
برسی کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہواجس میں قائدتحریک کی ہمشیرہ سائرہ خاتون،رابطہ کمیٹی ،حق پرست عوامی نمائندوں،ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان،سیکٹرز،یونٹس کے ذمہ داران،کارکنان اوردیگرنے شرکت کی 
کراچی ۔۔۔ 13مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے والد نذیر حسین مرحوم کی 47ویں برسی آزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اس سلسلے کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہواجس میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی ، لیبر ڈویژن،شعبہ خواتین،اے پی ایم ایس او،ایلڈرزونگ، سندھ تنظیمی کمیٹی سمیت ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان،شہربھرکے سیکٹرز،یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان اور ہمدردعوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرمعروف مذہبی اسکالرڈاکٹرجمیل راٹھونے خشوع وخضوغ کے ساتھ اجتماعی دعاکرائی جس میں نذیرحسین مرحوم سمیت قائد تحریک کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم،بھائی ناصرحسین شہید،بھتیجے عارف حسین شہیداورشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہیدسمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت ، ان کے درجات کی بلندی ،اسیروں کی رہائی،ایم کیوایم کی کامیابی اورپاکستان کی بقاء وسلامتی سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمراورصحت وتندرستی کیلئے دعائیں کیں۔کراچی کی طرح صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی قائدتحریک الطاف حسین کے والدنذیرحسین مرحوم کی 47ویں برسی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات میں ایگزیکٹوکونسل کے ارکان، مقامی ذمہ داران، زونل انچارجزواراکین ،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورہمدردعوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرنذیرحسین مرحوم کے بلند درجات ،حق پرست شہداء کی مغفرت سمیت ملک وقوم کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوراراکین رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل،عبدالحسیب،عادل خان،خالدسلطان اورافتخار اکبررند ھاوا نے پاپوش نگرقبرستان جاکرنذیرحسین مرحوم اورمحترمہ خورشیدبیگم سمیت تمام حق پرست شہداء کی قبروں پرحاضری دی ،پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرحق پرست اراکین اسمبلی اورایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

12/4/2016 4:32:39 PM