Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی شکل کو دنیا بھر میں مسخ کرنیوالوں کی سازش کو ایم کیوایم کے زیر اہتمام ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی صوفیائے کرام کانفرنس ناکام بنائے گی، ڈاکٹر فاروق ستار


پاکستان کی شکل کو دنیا بھر میں مسخ کرنیوالوں کی سازش کو ایم کیوایم کے زیر اہتمام ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی صوفیائے کرام کانفرنس ناکام بنائے گی، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/8/2014 1
پاکستان کی شکل کو دنیا بھر میں مسخ کرنیوالوں کی سازش کو ایم کیوایم کے زیر اہتمام ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی صوفیائے کرام کانفرنس ناکام بنائے گی، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم دین اسلام اور قیام پاکستان کے بنیادی مقصد کو عوام میں اجاگر کرکے متحد، منظم اور متحرک کررہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
ہمیں امید ہے کہ اہلیان پنجاب، بالخصوص وسطی پنجاب، زندہ دلان لاہور بڑی تعداد میں شریک ہو کر صوفیائے کرام کانفرنس کو کامیاب بنائیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار 
صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہی کے سلسلے میں ڈونگی گراؤنڈ میں میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ
لاہور۔۔۔8، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں ایم کیویم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جو نام نہاد لوگ ملک میں مذہب کے ٹھیکیدار بن کر آئے ہیں ، لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں اور قائد اعظم ؒ کے اعتدال و ترقی پسند ، مہذب اور فلاحی ریاست پاکستان کی شکل کو دنیا بھر میں مسخ کرناچاہتے ہیں ایسے سازشیوں کی سازش کو انشاء اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کے زیر اہتمام ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی صوفیائے کرام کانفرنس ناکام بنائے گی اور پاکستان کا اعتدال پسندو ترقی پسندی چہر ہ دنیا میں متعارف کرائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اس عزم کے ساتھ میدان میں اتری ہے کہ پاکستان کو کسی صورت میں رجعت پسند ، قدامت پرست ریاست نہیں بننے دیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام صوفیائے کرام کانفرنس کی تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہی کے سلسلے میں ڈونگی گراؤنڈ میں میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سیف یار خان ، اشفاق منگی ، افتخار ندھاوا ،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم پنجاب کمیٹی کے ذمہ دارا بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ جس ولولے اور جذبے کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ پنجاب ، وسطی پنجاب اور لاہور کے کارکنان صوفیائے کرام کانفرنس کے انتظامات اور تیاری کررہے ہیں اورجو تیاری اب تک ہوئی ہے اس سے اندازہ ہورہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان حتیٰ کہ رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ دن رات اپنے کاموں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ صوفیائے کرام کانفرنس کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اورتیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، ہماری توقعات ہیں کہ کل اہلیان پنجاب ، باالخصوص وسطی پنجاب ، زندہ دلان لاہور بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اورصوفیائے کرام کانفرنس کو کامیاب بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام کانفرنس پاکستان کے اٹھارہ کروڑ اُن عوام کی ترجمانی ہے جو کسی حال میں مذہب ، مسلک اور عقیدے کی بنیاد پرپاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ صوفیائے کرام کانفرنس کے ذریعے ٰایم کیوایم دین اسلام اور قیام پاکستان کے بنیادی مقصد کو عوام میں اجاگر کرکے متحد ، منظم اور متحرک کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملہ پر اب وقت ضائع کرنے اور کسی ایک آپشن پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے باقی آپشن پر بھی فوری طور پر حکومت کو سوچ و بچار کرناچاہئے ، پالیسی بنا کر اس کا اعلان اور نفاذ کیاجائے اور اس پالیسی پر عملدرآمد کیلئے پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو اونر شپ دی جائے اگر پاکستان کو بچانا ہے یہ عمل فی الفور ہونا چاہئے ورنہ یہ اعلان کردیاجائے پاکستان کو طالبان دہشت گردوں کے حوالے کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مخمصہ اور درمیان کی صورتحال سے دہشت گرد اور مضبوط ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ ایمان ہے دین اسلام تو ہے ہی سلامتی امن و پیار کا مذہب ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں ایک ایسا طبقہ ہے جو طاقت کے بل بوتے پر اور بندوق کی نوک پر اپنی مرضی کا نظام اور برانڈ آف اسلام نافذ کرنا چاہتا ہے اور ایم کیوایم کی صوفیائے کرام کانفرنس اس حوالے دین اسلام اورقیام پاکستان کے بنیادی مقصد کو اجاگر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنے جانثاروں کو پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے میدان عمل میں اتار دیا ہے ، اب ریاست پاکستان کو بچانا ہے اور ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں جہاں جیو اور جینے دو کے اصول پر سیاسی ، جمہوری ، ریاستی، انتظامی ڈھانچہ قائم ہو ، سب کو ایک نگاہ سے دیکھا جائے ، تمام مذاہب کے یکساں احترام و حقوق ہو ں اور تمام زبانیں بولنے والوں کو بھی یکساں احترام اور حقوق حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی جماعتیں عوام کو متحرک نہیں کریں گی اس وقت تک ہم مسلط کی گئی جنگ کونہ تو جیت سکتے ہیں اورنہ ہی پاکستان کو بچا سکتے۔

4/19/2024 9:12:10 AM