Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن محمد علی شہید اور ہمدرد حامد محمد یونس شہید محمد شاہ قبرستان اور کھجی گراؤنڈ قبرستان میں سپردخاک


ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن محمد علی شہید اور ہمدرد حامد محمد یونس شہید محمد شاہ قبرستان اور کھجی گراؤنڈ قبرستان میں سپردخاک
 Posted on: 3/8/2014 1
ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن محمد علی شہید اور ہمدرد حامد محمد یونس شہید محمد شاہ قبرستان اور کھجی گراؤنڈ قبرستان میں سپردخاک
شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کے مرکزی ذمہ داران، سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان اور دیگر کی شرکت
کراچی۔۔۔8؍مارچ2014ء
گذشتہ روز ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوارمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ ناظم آباد گلبہارسیکٹر کے کارکن محمدعلی شہید اور ہمدرد حامد محمد یونس کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان محمد شاہ قبرستان اور کھجی گراؤنڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے قبل محمدعلی شہید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین رضویہ امام بارگاہ جبکہ حامدمحمد یونس کی نماز جنازہ جامع مسجدحنیفہ ناظم آبادمیں اداکی گئی۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے اورہرآنکھ شدت غم سے نم تھی جبکہ محمد علی شہیداور حامد محمد یونس شہید کا جنازہ جیسے ہی ان کی رہائشگاہوں سے اٹھایا گیا توعلاقے میں کہرام مچ گیا اس موقع پرشہداء کی بیوائیں، بچے ،بچیاں اور دیگرعزیز رشتہ دارشدت غم سے نڈھال تھے جنہیں موقع پرموجودایم کیوایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیا۔شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،علاقائی سیکٹریونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران ، کارکنان،ہمدردوں اورشہداء کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ 


12/8/2016 4:07:53 PM