Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کو عالمی دن پرجناب الطا ف حسین کی دلی مبارکباد


پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کو عالمی دن پرجناب الطا ف حسین کی دلی مبارکباد
 Posted on: 3/8/2014 1
خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں شامل کئے بغیر کوئی بھی ملک یا معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ الطاف حسین
خواتین معاشرے کا لازمی اور بنیادی جزو ہیں جنہیں نظر انداز کرنا، انہیں دوسرے درجے کی مخلوق سمجھنااور گھر میں بند کرکے رکھنا خواتین کی توہین ہے
ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ خواتین کو ان کے تمام سیاسی معاشی حقوق حاصل ہوں اور انکے ساتھ کی جانے والی تمام زیادتیوں کا خاتمہ ہو
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
لندن ۔۔۔ 8 مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ خواتین کوزندگی کے ہرشعبہ میں شامل کئے بغیرکوئی بھی ملک یا معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ خواتین معاشرے کالازمی اوربنیادی جزو ہیں جنہیں نظر انداز کرنا، انہیں دوسرے درجے کی مخلوق سمجھنا اور گھرمیں بند کرکے رکھناخواتین کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیامیں ترقی یافتہ قوموں اورملکو ں کی ترقی خواتین کی شرکت اورشمولیت کے زریعے ہی ممکن ہوسکی ہے اورپاکستان کی ترقی بھی اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب خواتین کو زندگی کے شعبہ میں مردوں کے مساوی حقوق فراہم کئے جائیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے خواتین کوگھروں سے نکال کر سیاسی جدوجہدمیں شریک کیااوروہ چاہتی ہے کہ خواتین کوان کے تمام سیاسی معاشی حقوق حاصل ہوں اورانکے ساتھ کی جانے والی تمام زیادتیوں کا خاتمہ ہو۔ 

12/7/2016 2:18:04 PM