Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلبہار کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد سیکٹر کے کارکن محمد علی اورایک ہمدرد حامد کے سفاکانہ قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت


گلبہار کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد سیکٹر کے کارکن محمد علی اورایک ہمدرد حامد کے سفاکانہ قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/7/2014 1
گلبہار کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد سیکٹر کے کارکن محمد علی اورایک ہمدرد حامد کے سفاکانہ قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت 
ایم کیوایم کو مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے تاریخی ریلی نکالنے کی سزا دی جارہی ہے، ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کو چن چن کر دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایم کیوایم کے 14 کارکنوں اور ہمدردوں کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا جاچکا ہے
ایسا لگتا ہے ایک مخصوص گروپ کو ایم کیویم کے کارکنوں کو چن چن کر قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ الطاف حسین
ایک جانب طالبان سے مذاکرات کئے جارہے ہیں جبکہ دوسری طرف کراچی میں فرقہ پرست دہشت گرد عناصر کو ایم کیوایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی چھوٹ دیدی گئی ہے
وزیر اعظم نوازشریف کراچی کے امن کی بہت بات کرتے ہیں لیکن کر اچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورعصوم شہریوں کا بہتا ہوا خون انہیں کب نظر آئے گا؟
کارکنان اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور صبر سے کام لیں۔ الطاف حسین کی محمد علی شہید اور حامد شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔7 مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گلبہار کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد گلہبار سیکٹر یونٹ 189کے کارکن محمدعلی اورایک ہمدردحامد کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالی ہے اس کے بعد سے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوچن چن کر دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ گزشتہ دوہفتوں کے دوران ایم کیوایم کے  14کارکنوں اور ہمدردوں کوٹارگٹ کرکے شہید کیا جاچکا ہے۔28 فروری کوبھی ناظم آبادکے علاقے میں ایم کیوایم کے دو سینئرکارکنوں حامد اور خالد کو شہید کیا گیا۔ دوروز قبل ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورنائن زیرو کے مرکزی شعبہ ایف ایف سی کے انچارج مشتاق احمدکوسمن آبادمیں شہید کیا گیا تھا اور آج گلبہارکے علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے دوکارکنوں اورہمدردوں محمدعلی اورحامدکوفائرنگ کرکے شہیدکردیا۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہرمیں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اورپولیس، رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکاروں کی موجودگی اورگشت کے باوجود شہرمیں روزانہ دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں ، ایم کیوایم کے کارکنوں کو چن چن کرشہید کیاجارہاہے مگرنہ تو قاتلوں کو گرفتارکیاجارہاہے اورنہ ہی دہشت گردی کے واقعات میں کمی آرہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کو مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے تاریخی ریلی نکالنے کی سزادی جارہی ہے اور ایسا لگتا ہے ایم کیوایم اور ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ایک مخصوص گروپ کوایم کیویم کے کارکنوں کوچن چن کرقتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب طالبان سے مذاکرات کئے جارہے ہیں جبکہ دوسری طرف کراچی میں فرقہ پرست دہشت گرد عناصر کوایم کیوایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کایہ سلسلہ نہ رکوایا گیا تو عوام کے جذبات کوقابوکرنامشکل ہوجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کراچی کے امن کی بہت بات کرتے ہیں لیکن کر اچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورمعصوم شہریوں کابہتاہواخون انہیں کب نظرآئے گا؟ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورحکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ گلبہارمیں ایم کیویم کے کارکنوں محمدعلی اورایک ہمدردحامد سمیت دیگرکارکنوں کے مسلسل قتل کے واقعات کافی الفور نوٹس لیاجائے ،شہرمیں قتل وغارتگری کابازارگرم کرنے والے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات قابومیں رکھیں اورصبرسے کام لیں ۔ انہوں نے محمدعلی شہید اورحامدشہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان اورعوام آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدعلی شہید اور حامدشہیدکوجنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔ 

12/11/2016 4:02:28 AM