Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی بارہویں سالگرہ کی تقریب دعائیہ تقریب میں بدل دی گئی


لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی بارہویں سالگرہ کی تقریب دعائیہ تقریب میں بدل دی گئی
 Posted on: 3/6/2014 1
لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی بارہویں سالگرہ کی تقریب دعائیہ تقریب میں بدل دی گئی
تقریب میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ، اراکین رابطہ کمیٹی، پاکستان سے آئے ہوئے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان، ان کے اہل خانہ اوربچوں کی شرکت
قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید کارکنوں اوردہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے فوج، ایف سی، رینجرز، پولیس کے افسروں، جوانوں اور شہریوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی
ہماری دعا اور کوشش ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو، ملک میں امن وسلامتی اورترقی و خوشحالی ہو، تمام شہری امن وسکون سے اپنی زندگی گزاریں الطاف حسین
لندن۔۔۔6 مارچ 2014ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی بارہویں سالگرہ کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقدہوئی جسے دعائیہ تقریب میں تبدیل کردیا گیا۔ تقریب میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، دیگراراکین رابطہ کمیٹی، پاکستان سے آئے ہوئے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین، عدنان احمد، سیف الدین خالد، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان، ان کے اہل خانہ اور بچوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں گزشتہ چنددنوں کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے شہادت کے واقعات اور دارالحکومت اسلام آبادمیں ایف ایٹ کچہری میں دہشت گرد ی کے واقعہ میں جج اوروکلاء سمیت متعددافرادکی شہادت کے سانحہ پر میں نے کارکنوں کویہی ہدایت کی تھی کہ وہ میری بیٹی افضاء کی سالگرہ کوشہیدوں کے ایصال ثواب، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اورملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیہ اجتماعات میں بدل دیں۔ہم نے لندن میں بھی سالگرہ کی تقریب کو دعائیہ اجتماع میں بدل دیاہے ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید کارکنوں اوردہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے فوج، ایف سی، رینجرز، پولیس اوردیگراداروں سے تعلق رکھنے افسروں، جوانوں اورشہریوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا اور کوشش ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو ، ملک میں امن وسلامتی ہو،ترقی وخوشحالی ہو،تمام شہری امن وسکون سے اپنی زندگی گزاریں اورتمام لوگوں کے چہروں پرخوف کے بجائے اطمینان و سکون اور مسرت ہو۔

12/2/2016 8:27:17 PM