Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پنجاب ہاؤس سے ڈونگی گراؤنڈ تک صوفیائے کرام کانفرنس کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی


ایم کیوایم پنجاب ہاؤس سے ڈونگی گراؤنڈ تک صوفیائے کرام کانفرنس کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی
 Posted on: 3/6/2014 1
ایم کیوایم پنجاب ہاؤس سے ڈونگی گراؤنڈ تک صوفیائے کرام کانفرنس کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی 
ریلی میں صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ بجائی جاتی رہی ، شرکاء جناب الطاف حسین ،ا یم کیوایم کے حق میں اور دہشت گردی کے خلاف پرجوش نعرے بازی کرتے رہے 
ایم کیوایم صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقاد سیاست نہیں بلکہ ریاست کی مدد کا فریضہ سمجھ کر کررہی ہے، فیصل سبزواری 
ریلی سے قبل ایم کیوایم پنجاب ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو 
لاہور ۔۔۔6، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیرا ہتمام 9مارچ اتوار کو ڈونگی گراؤنڈ لاہور میں ہونے والی عظیم الشان ’’صوفیائے کرام ‘‘ کانفرنس کے سلسلے میںآج شام ایم کیوایم پنجاب ہاؤس سے ڈونگی گراؤنڈ تک ریلی نکالی گئی جس کی سربراہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان ، اسلم آفریدی اور سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے کی ۔ اس موقع پرایم کیوایم پنجاب کمیٹی کے انچارج ارشاد ظفیر انچارج ، رکن فضیل رانا ، ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے سینئر وائس صدر اقبال قریشی ، جنرل سیکریٹری رانا اشرف ایڈووکیٹ ، سیکریٹری اطلاعات عمر پیرزادہ ، سینئر ایڈیشنل سیکریٹری عرفان میؤ اور جوائنٹ سیکریٹری محترمہ ماہ بانو بھی موجود تھی ۔ایم کیوایم پنجاب کمیٹی اور سینٹرل پنجاب کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ ریلی کے شرکاء پیدل ، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی کے آگے کی جانب ’’صوفیائے کرام ‘‘ کانفرنس کی بڑی پینا فلکس اسکرین سے مزین گاڑی چل رہی تھی جس پر صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ بجائی جارہی تھی ۔ ریلی کو دیکھ کر راہ چلتے لوگوں نے خیرمقدم کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں جبکہ دہشت گردی کے خلاف پرجوش نعرے لگائے ۔ ریلی سے قبل ایم کیوایم پنجاب ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف برسہا برس سے آواز بلند کررہے ہیں اور موجودہ ملکی حالات میں لاہور میں ہونیوالی صوفیانہ کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ آج حالات مناسب نہیں لیکن ان نامناسب حالات میں ہی حب الوطنی کے دعویداروں کی جانب سے ملک میں کردارا دا کیاجاتا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم اپنے اس عملی کردار سے ہرگز غافل نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے اور صوفیائے کرام نے اپنی تعلیمات کو پاک سرزمین پر پھیلایا ہے جو دین اسلام کی صحیح ترجمانی کرتی ہیں اور پیار ، محبت اور امن و بھائی چارے پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دل لاہور میں صوفیائے کرام ؒ کانفرنس کے توسط سے جو آواز بلند ہوگی اور جو پیغام پھیلے گا وہ پاکستان بھر میں پہنچے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی اور سیاسی جماعتیں گو مگوں کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور آج مسئلہ ریاست کو بچانے کا ہے اور اب پاکستان کے تحفظ کیلئے حکومت کو فعالیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، دہشت گرد جو زبان سمجھتے ہیں ان سے اسی زبان میں بات کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقاد سیاست سمجھ کر نہیں بلکہ ریاست کی مدد کا فریضہ سمجھ کرکررہی ہے۔

12/11/2016 5:51:40 AM