Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست سینیٹرز کے وفد کی اسلام آباد میں فضاء ملک شہید کے والدین سے ملاقات


حق پرست سینیٹرز کے وفد کی اسلام آباد میں فضاء ملک شہید کے والدین سے ملاقات
 Posted on: 3/6/2014 1
حق پرست سینیٹرز کے وفد کی اسلام آباد میں فضاء ملک شہید کے والدین سے ملاقات
وفد میں سینیٹربابرخان غوری، سینیٹر محترمہ نسرین جلیل، سینیٹر شرالہ ملک ،سینیٹر طاہر مشہدی اورسینیٹر حسیب خان شامل تھے
وفد نے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی جانب سے سوگوارلواحقین کو تعزیت کا پیغام پہنچایا
جواں سال صاحبزادی کی شہادت کا صدمہ یقیناًآپ کے لئے ناقابل فراموش ہے، حق پرست سینیٹرز
فضاء ملک شہید کے والدین نے اظہار تعزیت پر جناب الطاف حسین اور حق پرست سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا 
اسلام آباد۔۔۔6، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینٹرز کے ایک وفد نے جمعرات کی شام اسلام آبادکچہری میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والی جواں سال قانون داں فضاء ملک کی رہائش گاہ واقع بارہ کہوہ جاکرانکے والدین اور دیگر سوگواران سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا۔ وفد میں سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹربابرخان غوری، سینیٹر محترمہ نسرین جلیل، سینیٹر شرالہ ملک ،سینیٹر طاہر مشہدی اورسینیٹر حسیب خان شامل تھے ۔ وفد کے ارکان نے فضاء ملک کی شہادت پر سوگوارلواحقین کوقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ وفد کے ارکان نے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جواں سال ہونہار صاحبزادی کی شہادت کا صدمہ یقیناًآپ کے لئے ناقابل فراموش ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مرضی کے آگے انسان بے بس ہے لہٰذا آپ صبرکریں ، انشاء اللہ سفاک قاتلوں پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا۔ وفد کے ارکان نے فضاء ملک شہیدکے والدین کو یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور عوام آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ وفد کے ارکان کچھ دیر تک سوگوارلواحقین کے ساتھ رہے اور انہوں نے فضاء ملک شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ فضاء ملک شہید کے والدین نے اظہار تعزیت پر جناب الطاف حسین اور حق پرست سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا ۔

12/3/2016 1:41:27 PM