Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت بے بی افضاء الطاف کی سالگرہ کی تقاریب قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر دعائیہ اجتماعات میں تبدیل


ایم کیوایم کے تحت بے بی افضاء الطاف کی سالگرہ کی تقاریب قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر دعائیہ اجتماعات میں تبدیل
 Posted on: 3/5/2014 1
ایم کیوایم کے تحت بے بی افضاء الطاف کی سالگرہ کی تقاریب قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر دعائیہ اجتماعات میں تبدیل
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی، حق پرست عوامی نمائندں، ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدرد ماؤں، بہنوں، بزرگوں، بچوں اور بچیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی شرکت
بے بی افضاء الطاف کی اپیل پر دعائیہ اجتماعات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سالگرہ کے حوالے سے تحائف معصوم بچوں اور بچیوں میں تقسیم کیے 
کراچی:۔۔۔5، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی 5مارچ کوہونیوالی12ویں سالگرہ جناب الطاف حسین کی ہدایت پردعائیہ اجتماعات کے طورپرملک بھر میں منائی گئی اس سلسلے میں ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے دفاترپرکارکنان کی جانب سے دعائیہ اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں قائدتحریک الطاف حسین اورافضاء الطاف کی درازی عمر، صحت وتندرستی سمیت حق پرست شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدہواجس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹرنصرت ،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے مختلف و نگز وشعبہ جات کے ارکان، ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اورحق پرست عوام ماؤں،بہنوں بچیوں اوربچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادنے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان نے خشوع وخضوغ کے ساتھ اجتماعی دعاکرائی جس میں ملک کی بقاء وسلامتی،دہشت گردی کے خاتمے،ایم کیو ایم کامیابی، اسیروں کی رہائی،لاپتہ کارکنان کی بازیابی،ایم کیوایم کے سینئر کارکن مشتاق احمد شہید سمیت شہداء کے درجات کی بلندی اورایم کیوایم کے زیر اہتمام صوفیا کرام کانفرنس کی کامیابی سمیت قائد تحریک الطاف حسین اور بے بی افضاء الطاف کی درازی عمر صحت وتندرستی کیلئے دعائیں کی گئی۔کراچی کی اندرون سندھ ایم کیوایم کے تمام زونل دفاتر،ایم کیوایم پنجاب ہاؤس سمیت خیبر پختونخواہ،بلوچستان ، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں افضاء الطاف کی 12سالگرہ کے موقع پردعائیہ اجتماعات منعقدکیے گئے اورقائدتحریک الطاف حسین اوربے بی افضاء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بے بی افضاء الطاف کی اپیل پردعائیہ اجتماعات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سالگرہ کے حوالے سے تحائف معصوم بچوں اوربچیوں میں تقسیم کیے ۔

12/2/2016 8:28:12 PM