Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

افضاء الطاف کی 12 ویں سالگرہ کی تقاریب کو دعائیہ اجتماعات میں تبدیل کردیا ہے، رابطہ کمیٹی


افضاء الطاف کی 12 ویں سالگرہ کی تقاریب کو دعائیہ اجتماعات میں تبدیل کردیا ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/5/2014 1
افضاء الطاف کی 12 ویں سالگرہ کی تقاریب کو دعائیہ اجتماعات میں تبدیل کردیا ہے، رابطہ کمیٹی 
لال قلعہ گراؤنڈ،کراچی اور پنجاب ہاؤس لاہورسمیت ملک بھرمیں اور مختلف ممالک میں سالگرہ کی تقاریب منعقد ہونی تھیں
کارکنان و عوام ،الطاف حسین اورافضاء الطاف کی صحت وتندرستی ، حق پرست شہداء کے بلنددرجات اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں
لندن۔۔۔5، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ان کی صاحبزادی افضاء الطاف کی 12 ویں سالگرہ کی تقاریب کو دعائیہ اجتماعات میں تبدیل کردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی 12 ویں سالگرہ کی تقاریب منعقد کی جانی تھیں۔ اس سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد،کراچی اور ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہورسمیت ملک بھرمیں اور مختلف ممالک میں سالگرہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سالگرہ کی ان تقاریب کو جناب الطاف حسین کی ہدایت پرحق پرست شہداء کے ایصال ثواب ، ملک کی سلامتی وبقاء اورترقی وخوشحالی کیلئے دعائیہ اجتماعات میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدرد عوام سے اپیل کی کہ وہ دعائیہ اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضورقائد تحریک جناب الطاف حسین اور ان کی صاحبزادی افضاء الطاف کی صحت وتندرستی اور درازی عمر ، حق پرست شہداء کے بلنددرجات، شہداء کے لواحقین کیلئے صبرجمیل ،ایم کیوایم کے خلا ف سازشوں کی ناکامی، حق پرستانہ فکروفلسفہ کے فروغ، ملک میں جاری دہشت گردی ، مذہبی انتہاء پسندی اور قتل وغارتگری کے خاتمہ اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

12/5/2016 8:28:15 AM