Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کیخلاف ایم کیوایم اپنی جدوجہدجاری رہے گی ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی


دہشت گردی کیخلاف ایم کیوایم اپنی جدوجہد جاری رہے گی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 3/4/2014 1
دہشت گردی کیخلاف ایم کیوایم اپنی جدوجہد جاری رہے گی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم کو پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد کرنے کی سزا دی جارہی ہے
ایم کیوایم واحد جماعت ہے جو پاکستان کو روشن خیال اور عتدال پسند پاکستان بنانا چاہتی ہے
ایم کیوایم کے کارکنان کو چن چن کر قتل کے واقعات کو روکا جائے اور کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے
ایف ایف سی کے انچارج مشتاق احمد شہید کی تدفین کے موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پریس بریفنگ
ایم کیوایم ایف ایف سی کے انچارج مشتاق احمد شاہ سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیز آباد میں سپرد خاک، سوئم جمعرات کو ہوگا
شہید کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد عمر بلاک 18 فیڈرل بی ایریا سمن آباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، حق پرست نمائندوں، ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور دیگر کی شرکت 
کراچی ۔۔۔ 4 مارچ 2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایم کیوایم اپنی جدوجہدنہیں چھوڑے گی اور شہراورپاکستان کے عوام کو کسی صورت دہشت گردوں کے رحم وکرم پرہرگزنہیں چھوڑیگی۔ایم کیوایم کوپاک افواج سے اظہاریکجہتی اوردہشت گردی کے خلاف قوم کومتحدکرنے کی سزادی جارہی ہے۔ایم کیو ایم واحدجماعت ہے جوپاکستان کوروشن خیال اورعتدال پسندپاکستان بناناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے کراچی میں قتل وغارتگری کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پرعائدہوتی ہے۔انہوں نے صدرپاکستان ممنون حسین،وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کوچن چن کرقتل کے واقعات کوروکاجائے اورکارکنان کے قاتلوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کی شب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج مشتاق احمدشاہ شہیدکی شہداء قبرستان میں تدفین کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ کے دوران کیا۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ آج ایک بارپھرپوری ایم کیوایم سوگواراورغم میں ڈھوبی ہوئی ہے،آج یہ پانچواں لاشہ ہے جوہم اٹھارہے ہیں،ظلم وبربریت کایہ کھیل کسی نہ کسی صورت میں جاری ہے اوران درندہ صفت اورجنونیت پسند عناصرکوروکنے والاکوئی نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے پاک فوج ،پولیس اوردیگرقانون نافذکرنیوالے اداروں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کوملک دشمن قوتوں کے سامنے لاکھڑاتھااسی وقت سے ہم کولاشوں کے تحفے دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف اس قسم کی منصوبہ بندیاں شروع دن سے جاری ہیں لیکن اس میں تیزی اس وقت آئی جب ہم نے دہشت گردی کے خلاف قوم کوکھڑاکیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کوحقیقی معنوں میں روشن خیال اورعتدل پسند پاکستان بناچاہتی ہے،ایک طرف وہ قوتیں ہیں جوملک میں جنونیت اورانتہاء پسندی کوطول دے جبکہ دوسری طرف ایم کیوایم ہے جواس کوعتدل پسندی کی راہ پرلیجاناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ،قتل وغارتگری عام ہے تاہم حکومت وقت مکمل طورپرناکام نظرآتی ہے اورآج تک ایم کیوایم کے کارکنان کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ مذموم منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنان کونشانہ بنایاجارہاہے اورگذشتہ تین دنوں کے دوران ایم کیوایم کے پانچویں کارکن کوبے دردی سے قتل کردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ مشتاق احمدشاہ انتہائی سینئراورفعال ساتھی تھے جنہیں دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کردیا۔انہوں نے مشتاق احمدشاہ شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورمطالبہ کیاکہ مشتاق احمدشاہ سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے قتل کانوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکوگرفتارکیاجائے۔ 
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج اورفیڈرل بی ایریاسیکٹرکے سابق سیکٹر انچارج مشتاق احمد شاہ کوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیزآبادمیں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازعشاء جامع مسجدعمربلاک18فیڈرل بی ایریا سمن آبادمیں اداکی گئی ۔ نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی، ڈاکٹر صغیراحمد،سیف یارخان خالد سلطان،توصیف خانزادہ،سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن،ارکان سندھ اسمبلی انورعالم،خالدبن ولایت،افتخارعالم،ارتضیٰ فاروقی ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین،فیکتس فائنڈنگ کمیٹی کے ارکان،ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان،فیڈرل بی ایریاسیکٹرکمیٹی کے عہدیداران،یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان ،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمشتاق احمدشاہ شہیدکوان کی تنظیمی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہیدکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔علاوہ ازیں مشتاق احمد شاہ شہید کا فاتحہ سوئم جمعرات 6مارچ کوشہیدکی رہائشگاہ واقع فیڈرل بی ایریابلاک18میں ہوگاجس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائیگی۔

12/9/2016 7:30:03 AM