Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت صوفیاء کانفرنس کے سلسلے میں کل بروز بدھ کو ریلی نکالی جائے گی


ایم کیوایم کے تحت صوفیاء کانفرنس کے سلسلے میں کل بروز بدھ کو ریلی نکالی جائے گی
 Posted on: 3/4/2014 1
ایم کیوایم کے تحت صوفیاء کانفرنس کے سلسلے میں کل بروز بدھ کو ریلی نکالی جائے گی
ریلی ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور سے شروع ہوگی جوکہ لاہور کی مرکزی شاہراہوں سے گزرے گی
ایم کیوایم کے رہنماؤں کی سیاسی ومذہبی رہنماؤں، علمائے کرام ، مشائخ عظام مزارات کے گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں سے ملاقاتیں
شہریوں کی آمد ورفت کے باعث ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں زبردست گہماگہمی
لاہورکی مرکزی شاہراہوں، چوراہوں اور عمارتوں پر بینروں، پاکستانی اور ایم کیوایم کے پرچموں سے سجاوٹ
رکشوں، سوزوکیوں اور دیگر گاڑیوں پر بھی پینافلیکس کے ذریعہ صوفیاء کانفرنس کے انعقاد کی تشہیر
پنجاب بھر کے سیاسی ، سماجی، ادبی اورعوامی حلقوں کی جانب سے صوفیاء کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم 
لاہور۔۔۔4، مارچ2014ء
ایم کیوایم کے تحت 9، مارچ کو صوفیاء کانفرنس کے سلسلے میں کل بروز بدھ کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ریلی نکالی جائے گی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ یہ ریلی ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور سے شروع ہوکر لاہور کی مرکزی شاہراہوں سے گزرے گی ، اس دوران شہریوں کولاؤڈ اسپیکر اورہینڈ بلز کے ذریعہ صوفیاء کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیاجائے گااور انہیں شرکت کی دعوت بھی دی جائے گی ۔ ایم کیوایم کے تحت صوفیاء کانفرنس کے انتظامات کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے اورانتظامات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، منتخب عوامی نمائندے ، ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران،شعبہ خواتین کی اراکین، لاہورزونل کمیٹی کے ارکان اور کارکنان دن رات مصروف ہیں۔ ایم کیوایم کے ذمہ داران کی جانب سے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام ، مشائخ عظام مزارات کے گدی نشینوں، سجادہ نشینوں اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کرکے انہیں صوفیاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھوٹے بڑے عوامی اجتماعات منعقد کرکے عوام کو صوفیاء کانفرنس کے انعقاد کے اغراض سے آگاہ کیاجارہاہے اور انہیں اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔ صوفیاء کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں طلباوطالبات، محنت کشوں اور شہریوں کی آمد ورفت کے باعث ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں زبردست گہماگہمی دیکھنے میں آرہی ہے جہاں اسپیکرزپر صوفیانہ کلام گونج رہے ہیں جو عوام وکارکنان کے جوش وخروش میں اضافہ کررہے ہیں۔اسی طرح لاہورکی مرکزی شاہراہوں، چوراہوں، عمارتوں اور دیگرمقامات کو بھی صوفیاء کانفرنس کے حوالہ سے بینرز، پاکستانی اور ایم کیوایم کے پرچموں سے سجایاجارہا ہے جبکہ رکشوں، سوزوکیوں اور دیگر گاڑیوں پر بھی پینافلیکس کے ذریعہ صوفیاء کانفرنس کے انعقاد کی تشہیر کی جارہی ہے ۔ایم کیوایم کی جانب سے صوفیاء کانفرنس کی جلسہ گاہ واقع وحدت کالونی گراؤنڈ میں بھی انتظامات کاآغازکردیا گیا، جلسہ گاہ میں پاکستانی پرچم، ایم کیوایم کے پرچم اور صوفیاء کانفرنس کے حوالہ سے خیرمقدمی بینرز لگائے جارہے ہیں جبکہ اسٹیج کی تیاری، پنجاب بھر سے مختلف جلوسوں کی آمد کے سلسلے میں روٹس کا تعین، خواتین وصحافیوں کے انکلوژر، ساؤنڈ سسٹم ، روشنی کے انتظامات ، پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کیے جارہے ہیں۔ایم کیوایم کے تحت اسلامی تعلیمات کے فروغ،مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں بزرگان دین، اولیائے کرام اورصوفیائے کرام کی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے منعقد کی جانے والی صوفیاء کانفرنس کاملک خصوصاً پنجاب بھر کے سیاسی ، سماجی، ادبی اورعوامی حلقوں کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیاجارہا ہے ۔



12/8/2016 9:57:45 PM