Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آباد میں خاتون وکیل فضاء ملک کی شہادت پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار افسوس


اسلام آباد میں خاتون وکیل فضاء ملک کی شہادت پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 3/4/2014 1
اسلام آباد میں خاتون وکیل فضاء ملک کی شہادت پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار افسوس
یقیناًفضاء ملک کی شہادت سوگواران کیلئے گہرے صدمے کا باعث ہے لیکن انسان، مشیت الہیٰ کے سامنے بے بس ہے
فضاء ملک شہید کے والدین سمیت تمام سوگوارلواحقین قدرت کے فیصلے پر صبروتحمل سے کام لیں
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں 
فضاء ملک اور دیگر شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے

لندن ۔۔۔4، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردی کے واقعہ میں جواں سال خاتون وکیل فضاء ملک کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے فضاء ملک شہید کے والدین سمیت تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یقیناًفضاء ملک کی شہادت آپ سب کیلئے گہرے دکھ اور صدمے کا باعث ہے لیکن انسان، مشیت الہیٰ کے سامنے بے بس ہے ،آپ قدرت کے فیصلے پر صبروتحمل سے کام لیں اور فضاء ملک شہید کے بلند درجات کیلئے دعائیں کریں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں فضاء ملک اور دیگر بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے اور ان سفاک دہشت گردوں اور قاتلوں پر اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ فضاء ملک شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)

12/3/2016 12:48:06 AM