Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت 9، مارچ کو صوفیانہ کنونشن کا انعقاد پنجاب بھر میں موضوع بحث بن گیا


ایم کیوایم کے تحت 9، مارچ کو صوفیانہ کنونشن کا انعقاد پنجاب بھر میں موضوع بحث بن گیا
 Posted on: 3/2/2014 1
ایم کیوایم کے تحت 9، مارچ کو صوفیانہ کنونشن کا انعقاد پنجاب بھر میں موضوع بحث بن گیا
کنونشن کے انعقاد کو مذہبی منافرت، فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے
ڈونگی گراؤنڈ، نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں صوفیانہ کنونشن کے انتظامات زور و شور سے جاری ہیں
ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں سجاوٹ، تنظیمی ترانے اور ڈھول تاشوں کے باعث جشن کا سماں
رابطہ کمیٹی، منتخب ارکان اسمبلی، مقامی ذمہ داران اور کارکنان دن رات کنونشن کی تیاریوں میں مشغول
لاہور۔۔۔ 2، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لاہور میں 9، مارچ 2014ء کو منعقد ہونے والا صوفیانہ کنونشن صوبہ پنجاب بھرمیں موضوع بحث بنا ہوا اور عوامی سطح پراس کنونشن کے انعقاد کو ملک سے مذہبی منافرت، فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل قراردیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے تحت وحدت کالونی ڈونگی گراؤنڈ ، نیومسلم ٹاؤن لاہور میں صوفیانہ کنونشن کے انتظامات زوروشور سے جاری ہیں اور ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہورکو برقی قمقموں ، جناب الطاف حسین کی تصاویراور بینرز سے سجایا گیا ، ایم کیوایم کے ترانے اور ڈھول تاشے بجائے جارہے ہیں جس کے باعث علاقے میں جشن کا سماں دیکھنے میں آرہا ہے۔ 
صوفیانہ کنونشن میں شرکت کیلئے سیاسی ومذہبی رہنماؤں، دانشوروں، کالم نگاروں، صحافیوں، فنکاروں، وکلاء برادری ، خواتین اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دعوت نامے دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہورمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان، منتخب ارکان اسمبلی ، مقامی ذمہ داران اورکارکنان دن رات کنونشن کے انتظامات کی تیاریوں میں مشغول ہیں جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پنجاب ہاؤس پہنچ کر صوفیانہ کنونشن کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں جہاں ایم کیوایم کے رہنماء اور منتخب عوامی نمائندے عوام کی رہنمائی اورمعلومات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔
ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے صوفیانہ کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں بھرپور تشہیری مہم کاآغاز کردیا گیا ہے ، شہرکی اہم عمارتوں، چوراہوں، شاہراہوں اور دیگر مقامات پر بینرز لگائے جارہے ہیں اورکنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں ہنڈ بلز بھی تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد موٹرسائیکلوں ، کاروں ، رکشہ اوردیگر گاڑیوں میں ایم کیوایم اور پاکستان کے پرچم لگاکر اپنے والہانہ جوش وخروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ کنونشن میں پنجاب بھر سے عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے لاہورسمیت دیگر شہروں میں 40 سے زائد استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں جبکہ مختلف ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جوایم کیوایم کے دفتر سے لاہور کی مشہور شاہراہوں سے گزرے گی ۔ ایم کیوایم کے درجنوں کارکنان وہمدرد عوام دن رات کنونشن کے انتظامات کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور شہر بھر میں جوش وخروش سے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں جس کے باعث زندہ دلان لاہور میں گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔
صوفیانہ کنونشن میں دین اسلام کے فروغ اور انسانیت کی خدمت کے حوالہ سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ عظام کی جانب سے بزرگان دین ، اولیائے کرام اور صوفیائے کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ معروف لوک فنکار بابابلھے شاہ، سلطان باہو، محمد حسین بخش، وارث شاہ اوردیگر صوفی بزرگوں کا کلام پیش کریں گے۔ 

4/24/2024 11:07:40 AM