Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر کپتان مصباح الحق ، میچ کے ہیرو شاہد آفریدی اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی زبردست مبارکباد


بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر کپتان مصباح الحق ، میچ کے ہیرو شاہد آفریدی اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی زبردست مبارکباد
 Posted on: 3/2/2014 1
بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر کپتان مصباح الحق ، میچ کے ہیرو شاہد آفریدی اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی زبردست مبارکباد
پاکستان کی شاندارجیت مایوسی کاشکارلوگوں کیلئے سکون اورمرجھائے ہوئے چہروں کیلئے خوشی ومسرت کا باعث ہے۔ الطاف حسین 
امیدہے کرکٹ ٹیم اسی طرح شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کوکامیابی وکامرانی سے ہمکنارکرتی رہے گی۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔2 مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایشیاکرکٹ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندارکامیابی پرکپتان مصباح الحق ، آج کے میچ کے ہیرو شاہدآفریدی اورٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو زبردست مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جبکہ پاکستان کے عوام ملک میں جاری دہشت گردی ،بم دھماکوں،مہنگائی اور دیگر مسائل کے باعث انتہائی خوف اورمایوسی کاشکارہیں ایسے میں پاکستان ٹیم کی یہ شاندارجیت مایوسی کا شکار لوگوں کے لئے سکون کا باعث اور مر جھائے ہوئے چہروں کے لئے خوشی ومسرت کا سامان ہے۔جناب الطاف حسین نے ٹیم کے کپتان مصباح الحق ،سینئرکھلاڑی شاہدآفریدی اورٹیم کے ایک ایک کھلاڑی کوشاندارجیت کی ڈبل ،ٹرپل مبارکبادپیش کی اور امید ظاہرکی کہ وہ اسی طرح شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کوکامیابی وکامرانی سے ہمکنارکرتے رہیں گے۔ 

12/7/2016 6:13:02 PM