Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورانجینئرناصرجمال کااراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادکادورہ


ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورانجینئرناصرجمال کااراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادکادورہ
 Posted on: 2/27/2014
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورانجینئرناصرجمال کااراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادکادورہ
رابطہ کمیٹی نے لیبرڈویژن کے27ویںیوم تاسیس کے سلسلے میں’’لیبرکنونیشن ‘‘کی تیاریوں کا جائزہ لیا
لیبرڈویژن کا27واںیوم تاسیس نائن زیرو،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ،ایم پی اے ہاسٹل اورشعبہ اطلاعات سمیت تمام تنظیمی دفاتر،بلندعمارتوں،چوراہوں اورلال قلعہ جانیوالے راستوں پرخوبصورت چراغاں
کراچی:۔۔۔27؍فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورانجینئرناصرجمال نے اراکین رابطہ کمیٹی سیدامین الحق،گلفرازخان خٹک،عادل خان، توصیف خانزادہ اوروسیم اخترکے ہمراہ لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادکاتفصیلی دورہ کیااورلیبرڈویژن کے27ویںیوم تاسیس کے سلسلے میں’’لیبرکنونیشن ‘‘کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرلیبرڈویژن کے انچارج کاظم رضانے انہیں27ویں’’لیبرکنونیشن ‘‘کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ،رابطہ کمیٹی کے ارکان نے تیاریوں پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے تیاریوں میں مصروف ایم کیوایم لیبرڈویژن کے ذمہ داران وکارکنان سے فرداًفرداًملاقات کی اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین اورشاباش دی۔اس موقع پر لیبر ڈویژن کے ذمہ داران ودیگرشعبہ جات کے ارکان بھی موجودتھے۔
علاوہ ازیں لیبرڈویژن کے 27ویں’’لیبرکنونیشن‘‘کے سلسلے میں لبیرڈویژن کے ذمہ داران وکارکنان میں جوش وخروش پایاجارہاہے جبکہ کنونیشن کے سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف ’’نائن زیرو‘‘،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ،ایم پی اے ہاسٹل اورشعبہ اطلاعات سمیت تمام بلندعمارتوں،چوراہوں اورلال قلعہ گراؤنڈ جانے والے راستوں کوبرقی قمقموں،رنگ برنگی جھالروں،ایم کیوایم کے پرچموں ،قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویروں اورتہنیتی پیغامات پر مبنی بینرزسے انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیاہے جس کے باعث عزیزآبادعرس العبادکامنظرپیش کررہاہے جوعوام کی توجہ کامرکزبناہواہے۔

12/5/2016 6:47:58 PM