Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتاز عالم دین اورمذہبی اسکالر علامہ تقی ہادی نقوی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت


ممتاز عالم دین اورمذہبی اسکالر علامہ تقی ہادی نقوی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 2/27/2014
ممتاز عالم دین اورمذہبی اسکالر علامہ تقی ہادی نقوی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت
آج صبح ہی فائرنگ کرکے ایک مدرسے کے مہتمم قاری علی حسن اورانکے صاحبزادے کوشہیدکردیاگیاتھا
بعض قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کی سازشیں کررہی ہیں ،دہشت گردی کے واقعات اسی گھناؤنی سازش کاحصہ ہیں 
شیعہ سنی اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام صبروبرداشت سے کام لیں اورپرامن رہ کرفرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔ الطاف حسین 
علامہ تقی ہادی نقوی شہید کے تمام عقیدتمندوں اوراحباب سے دلی تعزیت
لندن ۔۔27فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ممتاز عالم دین اورمذہبی اسکالر علامہ تقی ہادی نقوی کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج صبح ہی ابوالحسن اصفہانی روڈ کے علاقے میں فائرنگ کا ایک واقعہ ہواتھا جس میں ایک مدرسے کے مہتمم قاری علی حسن اورانکے صاحبزادے شہید ہوگئے تھے اوراب مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک ممتازعالم دین اورمذہبی اسکالر علامہ تقی ہادی نقوی کوشہیدکردیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ان واقعات سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ بعض قوتیں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فرقہ وارانہ فسادات کی سازشیں کررہی ہیں اور دہشت گردی کے یہ واقعات اسی گھناؤنی سازش کاحصہ ہیں۔جناب الطاف حسین نے شیعہ سنی اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبروبرداشت سے کام لیں اورپرامن رہ کرفرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کوناکام بنادیں۔ جناب الطاف حسین نے علامہ تقی ہادی نقوی شہید اورقاری علی حسن شہیدکے لواحقین اوران کے تمام عقیدتمندوں اوراحباب سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہار کیااور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ علامہ تقی ہادی نقوی،قاری علی حسن اورانکے صاحبزادے کو شہادت کا درجہ عطاکرے ، ان کے درجات بلندکرے،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواروں کوصبرجمیل عطا کرے۔

12/11/2016 7:52:50 AM