Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے خلاف آرٹیکل 6کامقدمہ درج کرنے کا شوشہ مضحکہ خیزہے۔رشیدگوڈیل


ایم کیوایم کے خلاف آرٹیکل 6کامقدمہ درج کرنے کا شوشہ مضحکہ خیزہے۔رشیدگوڈیل
 Posted on: 2/26/2014
ایم کیوایم کے خلاف آرٹیکل 6کامقدمہ درج کرنے کا شوشہ مضحکہ خیزہے۔رشیدگوڈیل
یہ عجب مذاق ہے کہ طالبان جو کھل کرریاست کی رٹ کوچیلنج کررہے ہیں اورآئین پاکستان کومستردکرکے اس کی دھجیاں اڑارہے ہیں انکے خلاف کارروائی کے بجائے حکومت ان کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے
ایک مولوی اسلام آباد میں بیٹھ کرپاکستان کے آئین اور نظام کوکفر کانظام قرار دے رہے ہیں لیکن انکے خلاف آرٹیکل 6 کامقدمہ قائم کرنے کے بجائے حکومت نہ صرف ان کے ناز نخرے اٹھارہی ہے بلکہ ان کوبھرپورسیکوریٹی فراہم کررہی ہے 
آرٹیکل 6کے پروا نے پاکستان کی رٹ کوپیروں تلے روندنے والے اورآئین کویکسرمستردکرنے والے طالبان کے خلاف ایکشن کرنے کے بجائے ایم کیوایم پر اپنازوردکھارہے ہیں
ایم کیوایم کے خلاف شوشے چھوڑنے کے بجائے ان طالبان کے خلاف کارروائی کریں جوریاست کی رٹ کاکھلامذاق اڑارہے ہیں 

کراچی۔۔۔26 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رشیدگوڈیل نے مسلم لیگ ن کے ایک رہنماکی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف آرٹیکل 6کامقدمہ درج کرنے کے شوشہ کومضحکہ خیزقراردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ عجب مذاق ہے کہ طالبان جو کھل کرریاست کی رٹ کوچیلنج کررہے ہیں اورآئین پاکستان کومستردکرکے اس کی دھجیاں اڑارہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کے بجائے حکومت ان کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے ، طالبان کے حامی لال مسجد کے ایک مولوی اسلام آباد میں بیٹھ کرپاکستان کے آئین اور پاکستان کے نظام کوکفر کانظام قرار دے رہے ہیں لیکن ان کے خلاف آرٹیکل 6 کامقدمہ قائم کرنے کے بجائے حکومت نہ صرف ان کے ناز نخرے اٹھارہی ہے بلکہ حکومت کی جانب سے ان مولوی صاحب کوبھرپورسیکوریٹی فراہم کی گئی ہے لیکن ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ اورملک کو بچانے کیلئے ایک حقیقت پسندانہ بات کی ہے تومسلم لیگ ن کے ایک رہنما ایم کیوایم کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ قائم کرنے کی بات کررہے ہیں ۔ رشیدگوڈیل نے کہاکہ پاکستان کے فوج، ایف سی ،رینجرزاورپولیس کے افسران واہلکارشہیدہورہے ہیں، ملک کے معصوم عوام ، صحافی، تاجر دہشت گردی کانشانہ بن رہے ہیں لیکن آرٹیکل 6کے پروا نے اس قتل عام پرخاموش بیٹھے ہوئے ہیں اورسیکوریٹی فورسز اورعوام کودہشت گردی کانشانہ بنانے اورپاکستان کی رٹ کوپیروں تلے روندنے والے اورآئین کویکسرمستردکرنے والے طالبان دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کرنے کے بجائے ایم کیوایم پر اپنازوردکھارہے ہیں ۔ رشیدگوڈیلنے کہاکہ مذکورہ رہنما ایم کیوایم کے خلاف شوشے چھوڑنے کے بجائے ان طالبان کے خلاف کارروائی کریں جوریاست کی رٹ کاکھلامذاق اڑارہے ہیں ۔ 

12/3/2016 12:51:13 AM