Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ارجنٹینا کے سفیر اور پرا گوئے کے اعزازی قونصل جنرل کنور طارق کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات


ارجنٹینا کے سفیر اور پرا گوئے کے اعزازی قونصل جنرل کنور طارق کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات
 Posted on: 2/26/2014
ارجنٹینا کے سفیر اور پرا گوئے کے اعزازی قونصل جنرل کنور طارق کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات
ملاقات میں پاکستان کی مجموعی ، سیاسی ، معاشی اور سماجی صورتحال ، دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے امور زیر بحث آئے 
ارجنٹینا ، پیرا گوئے اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا 
کراچی ۔۔۔26، فروری 2014ء 
پاکستان میں متعین ارجنٹینا کے سفیر RODOLFO J. MARTIN-SARAVIAنے پیرا گوئے کے اعزاز قونصل جنرل کنور طارق کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ارجنٹینا ، پیر ا گوئے اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں مزید بہتر اور موثر بنانے کے نکتہ پر اتفاق رائے پایا گیا ۔ ملاقات میں پاکستان کی مجموعی ، سیاسی ، معاشی اور سماجی صورتحال ، دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، امین الحق ، کنور خالد یونس اور سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے اختتام پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے ارجنٹینا کے سفیر اور پیر ا گوئے کے اعزا زی قونصل جنرل کنور طارق کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر کردہ کتابیں اور تحریکی لٹریچر بھی پیش کیا ۔

12/9/2016 3:45:46 AM