Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین اورسنی اتحادکونسل کے سربراہ حامد رضا کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ


قائد ایم کیوایم الطاف حسین اورسنی اتحادکونسل کے سربراہ حامد رضا کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 2/25/2014
قائد ایم کیوایم الطاف حسین اورسنی اتحادکونسل کے سربراہ حامد رضا کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
دین اسلام کی تبلیغ وترویج میں بزرگان دین اورصوفیائے کرام کاکردار ناقابل فراموش ہے، الطاف حسین
طالبان دہشت گرد ، بزرگان دین اور صوفیائے کرام کے مزارات کو بموں سے اڑارہے ہیں، الطاف حسین
ایم کیوایم کاتعاون ہراس جماعت کے ساتھ ہے جو طالبان دہشت گردوں کے خلاف ہے،الطاف حسین
آپ ظالموں کے سامنے کلمہ حق بلند کرکے عظیم جہاد کررہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اس نیک کاوش پرتاریخ میں ایم کیوایم اورالطاف حسین کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، صاحبزادہ حامد رضا
9، مارچ کولاہورمیں ایم کیوایم کے روحانی اجتماع میں سنی اتحاد کونسل بھرپورشرکت کرے گی ، حامد رضا
لندن۔۔۔25، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ دین اسلام کی تبلیغ وترویج میں بزرگان دین اورصوفیائے کرام کاکردار ناقابل فراموش ہے اور ایم کیوایم 9، مارچ کو لاہور میں اسلام کے فروغ میں بزرگان دین کے کردار کواجاگرکرنے کیلئے روحانی اجتماع منعقد کرے گی ۔ یہ بات انہوں نے سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے حامدرضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ طالبانائزیشن کے خلاف سنی اتحاد کونسل بھی آوازبلند کررہی ہے، خوف ودہشت کے ماحول میں جب کوئی سیاسی جماعت طالبان کی قتل وغارتگری اور دہشت گردی کے خلاف نکلنے کو تیارنہیں تھی ایسے میں ہم نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف فقیدالمثال یکجہتی ریلی منعقد کرکے عوام میں بیداری کی لہرپیدا کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبان دہشت گرد ، بزرگان دین اور صوفیائے کرام کے مزارات کو بموں سے اڑارہے ہیں اورعوام پراپنی خودساختہ شریعت مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کاتعاون ہراس جماعت کے ساتھ ہے جو بندوق کے زورپراپنے نظریات اور عقائددوسروں پر مسلط کرنے والے طالبان دہشت گردوں کے خلاف ہے ۔ جناب الطاف حسین نے صاحبزادہ حامد رضا سے کہاکہ 9، مارچ کو لاہور میں ایم کیوایم کے تحت منعقد ہونے والاروحانی اجتماع پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے منعقد کیاجارہا ہے لہٰذا اس کارخیر میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو بھرپورشرکت کرنا چاہیے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے طالبانائزیشن کے خلاف کراچی میں عظیم الشان یکجہتی ریلی کی تاریخ ساز کامیابی پر جناب الطاف حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ ظالموں کے سامنے کلمہ حق بلند کرکے عظیم جہاد کررہے ہیں اور اس جہاد میں سنی اتحاد کونسل آپ کے ساتھ ہے ۔ اس نیک کاوش پرتاریخ میں ایم کیوایم اورالطاف حسین کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کو یقین دلایا کہ 9، مارچ کو لاہور میں ایم کیوایم کے تحت منعقد ہونے والے روحانی اجتماع میں سنی اتحاد کونسل بھرپورشرکت کرے گی ۔

12/3/2016 1:40:07 PM