Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں کوبھتہ کی پرچیاں دینے والے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔فیصل سبزواری


شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں کوبھتہ کی پرچیاں دینے والے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔فیصل سبزواری
 Posted on: 2/25/2014
شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں کوبھتہ کی پرچیاں دینے والے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔فیصل سبزواری
لیاری گینگ وارکے سفاک دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے کی پاداش میں19 اکتوبر2010ء کوبھی شیرشاہ کباڑی مارکیٹ پر حملہ کرکے15معصوم دکانداروں کووحشیانہ فائرنگ کرکے شہیدکردیاتھا
لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں نے شیرشاہ مارکیٹ کے دکانداروں کو بھتہ کی پرچیاں دی ہیں اوردھمکیاں دے رہے ہیں، کراچی کی تاجربرادری کافی عرصہ سے اس بھتہ مافیاسے سخت پریشان ہے
شیرشاہ مارکیٹ کے دکانداروں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔ ایم کیوایم انکے تحفظ کیلئے ہرفورم پر آوازبلندکرے گی۔ فیصل سبزواری
کراچی۔۔۔25 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفیصل سبزواری نے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں کولیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے ایک بارپھربھتہ کی پرچیاں دیے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں کوتحفظ فراہم کیاجائے اورانہیں بھتہ پرچیاں دینے والے جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکیاجائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی کی تاجربرادری کافی عرصہ سے اس بھتہ مافیاسے سخت پریشان ہے۔اس سے قبل لیاری گینگ وارکے سفاک دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے کی پاداش میں19 اکتوبر2010ء کوبھی شیرشاہ کباڑی مارکیٹ پر حملہ آورہوکر15معصوم دکانداروں کووحشیانہ فائرنگ کرکے شہیدکردیاتھا۔اس کے بعد بھی یہ جرائم پیشہ عناصرشیرشاہ مارکیٹ کے وقتا فوقتاً کئی تاجروں کوشہیدکرچکے ہیں لیکن ان جرائم پیشہ عناصر کاہاتھ نہیں روکاجارہاہے۔سانحہ شیرشاہ کے جوقاتل گرفتار کئے گئے انہیں بھی چھوڑدیاگیاجس کانتیجہ یہ ہے کہ لیاری گینگ وارکے ان دہشت گردوں نے ایک بارپھرشیرشاہ مارکیٹ کے دکانداروں کو بھتہ کی پرچیاں دی ہیں اورمسلسل دھمکیاں ملنے کے باعث شیرشاہ مارکیٹ کے تاجروں نے عدم تحفظ کے باعث اپنی دکانیں بندکردی ہیں ۔ فیصل سبزواری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں کوتحفظ فراہم کیاجائے اورانہیں بھتہ کی پرچیاں دینے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔فیصل سبزواری نے شیرشاہ مارکیٹ کے دکانداروں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا اورانہیںیقین دلایاکہ ایم کیوایم انکے تحفظ کیلئے ہرفورم پر آوازبلندکرے گی۔

12/4/2016 2:10:48 AM